ETV Bharat / city

علی گڑھ میں کورونا وائرس کے چھ نئے کیسز

ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کے چھ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا متأثرین کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

Six new cases of corona virus in Aligarh
علی گڑھ میں کورونا وائرس کے چھ نئے کیسز
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 8:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کے چھ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متأثرہ علاقوں کو مکمل طور سے بند کردیا گیا ہے۔

عوام کو مسلسل ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہ کر تمام کام انجام دیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

ضلع مجسٹریٹ چندر بوش نے بتایا کہ ہمارے یہاں پہلے سے کورونا کے 8 کیسز تھے لیکن آج چھ نئے کیسز کے آنے کے سبب کورونا وائرس سے متأثر افراد کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے، اور اس میں سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص صحت یاب بھی ہوچکا ہے۔

متأثرہ افراد کا جس بھی علاقے سے تعلق ہے ان تمام علاقوں کو بند کر دیا گیا ہے، سب سے زیادہ کیسز جس علاقے میں پائے جارہے ہیں ان کو ہاٹ اسپاٹ بنا دیا گیا ہے جہاں پر طبی عملے کی ٹیمیں مسلسل رینڈم سیمپل جمع کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں صرف ایک تبلیغی جماعت کا شخص تھا اس میں کورونا کی رپورٹ منفی آئی تھی اور یہاں پر میڈیکل کالج کے انفیکشن سے کیسز آرہے ہیں۔ جس علاقے میں کیس آرہے ہیں ہماری نگاہیں ان علاقوں پر ہیں اور اس علاقوں میں کوئی بھی دکان نہیں کھولی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.