علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احمدی بلائینڈ اسکول میں نابینا طلبا و طالبات نے یوم سرسید کے موقع پر مختلف قسم کے پروگرام کیے، جن میں غزل، قوالی، تقریر، یونیورسٹی ترانہ نیشنل اینتھم وغیرہ شامل رہے۔
جشن یوم سرسید کے موقے پر ہر برس کی طرح اس بار بھی یونیورسٹی کے سبھی ہالوں میں مختلف پروگرام کے بعد خاص طور پر ڈنرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یونیورسٹی میں تقریباً طلباو طالبات کے لیے 20 رہائشی ہال ہیں، جن میں پروگرامز کے بعد خاص قسم کے ڈنرز کا بھی اہتمام کیا جا تا ہے، ڈنرز میں سبھی رہائشی طلبا کے ساتھ دیگر مہمان کرام بھی شامل رہے۔
مزید پڑھیں: سرسید کا اقبال ہمیشہ بلند رہے گا
یونیورسٹی احمدی بلائنڈ اسکول میں تقریبا 95 طلبا وطالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ان کی رہائش، کھانا، پینا بھی احمدی اسکول میں ہی ہوتا ہے، جو یونیورسٹی کی جانب سے مفت میں انہیں فراہم کیا جا تا ہے۔ جشن یوم سرسید کے موقع پر نابینا طلبا و طالبات کی جانب سے شاندار پروگرام ک بھی ا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کے دن پوری یونیورسٹی کو سجایا جاتا ہے، یونیورسٹی کے تما م ہاسٹلز میں مختلف قسم کے پروگرام منعقد بھی کئے جا تے ہیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جنوبی ایشیا کی پہلی مسلم یونیورسٹی ہے، جو قوم کے ایک مصلح مفکر سر سید احمد خان نے کی بیش بہا خدمات کا نتیجہ ہے۔
علی گڑھ کی تاریخ سر سید کے خلوص اور قوم وملت سے ان کی محبت کا قیمتی سرمایہ ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی علی گڑھ کی خدمات اور اس کی تاریخ پر نظر ڈالی جا تی ہے، سر سید اسکے ہر ہر پہلو میں صاف و شفاف مثل ہلال چمکتے دمکتے نظر آتے ہیں۔