ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے سول لائن تھانے علاقے کا رہنے والا شہزان مجید انڈین آئیڈل ٹاپ 15 میں پہنچ گیا ہے۔
شہزان مجیب کو بچپن سے ہی گانے کا شوق تھا، شہزان مجیب کا خواب ہے کہ وہ ایک دن ملک کے بڑے سنگر کے ساتھ گانا گائے اور ان کی طرح ایک بڑا گلوکار بنے۔
شہزان نے بچپن سے ہی گانے کی کڑی محنت اور مشقت کی جس کے نتیجے میں آج وہ انڈین آئیڈل میں گانا گا کر ملک اور دنیا بھر کی عوام کو اپنی آواز سے خوش کر رہا ہے۔
انڈین آئیڈل میں ٹاپ 15 میں انتخاب پر شہزان کے اہل خانہ اور شہر کی عوام بہت خوش ہے اور شہزان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں کہ انڈین آئیڈل کا خطاب بھی وہ اپنے نام کرے۔
شہزان مجیب کے والد نے بتایا کہ شہزان کو گانے کا شوق بچپن سے ہی ہے، پہلی بار جب اس نے اپنے اسکول علیگڑھ ماڈرن کہ سالانہ اجلاس میں گانا گایا تب معلوم چلا کہ شہزان کی آواز بہت اچھی ہے اور لوگوں نے کافی تعریف بھی کی تھی۔
شہزان کے والد نے بتایا کہ ہم نے شہزان کو دہلی این آئی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے سافٹ ویئر انجینئر بنایا، ڈگری حاصل کرنے کے بعد کچھ ماہ اس نے دہلی میں نوکری بھی کیا لیکن چونکہ اس کو گانے کا شوق تھا تو وہ نوکری چھوڑ کر ممبئی چلا گیا جہاں پر اس نے ملک کے بڑے گلوکار شان کے ساتھ چار برس گانے کا کانٹریکٹ بھی لیا اور گجراتی فلم میں گانے بھی گائے۔
ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمارے بیٹے کی محنت کامیاب ہو ئی اور ہمیں امید ہے کہ ایک دن وہ بڑا گلوکار بن کر علی گڑھ اور ملک کا نام روشن کرے گا۔
مزید پڑھیں: بی ڈی او کے گھر میں ڈکیتی
شہزان مجیب کی والدہ فہیم انشاء نے بتایا میرے بیٹے نے بہت محنت کی ہے اور کافی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے شروع سے ہی گانے کا شوق تھا اب یہی دعا ہے کہ اس کی محنت رنگ لائے اور وہ کامیاب ہو اور میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس کے گانے کو سنیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر انڈین آئیڈل کا خطاب اس کے نام کرنے میں مدد کریں۔