ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں دھرم سماج کالج کے طلبا نے اپنے کالج کے چیف پراکٹر ڈاکٹر مکیش کمار بھر دواج کو ایک میمورنڈم دیا جس میں کالج میں مسلم طلبا کے برقعہ اور ٹوپی بہن کر کالج میں آنے پر 72 گھنٹے کے اندر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈی ایس کالج کے چیف پراکٹر ڈاکٹر مکیش کمار بھردواج کا کہنا ہے کہ کالج کا ڈریس کوڈ ہے کالج میں دو چار بچے آرہے ہیں ان سے پوچھا جائے گا ابھی داخلہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے زیادہ نظم و ظبط کی پابندی نہیں ہو پا رہی ہے۔
کالج کا ڈریس کوڈ ہے اسی کے مطابق بچے آتے ہیں کون طلبہ ہے کیسے آرہے ہیں ہماری پوری پراکٹیریل ٹیم پورے دن چیک کرتی ہے جو کالج کے قواعد ہے اس کے مطابق بچے آئے لیکن جو بھی کالج کے قواعد ہے اس پر عمل کروائیں گے۔
طلبہ لیڈر آدتیہ پنڈت کا کہنا ہے یہ تعلیم کا مندر ہے یہ کوئی مدرسہ یا مسلمانوں کی درگاہ نہیں جو یہاں اس طریقہ سے آئے یہ ہمارا مطالبہ ہے 72 گھنٹے کے اندر کالج کے گیٹ پر ایک نوٹس لگا دے جو بھی کالج میں آئے گا وہ کالج کے ڈریس کوڈ میں آئیگا لڑکوں کے لیے سفید قمیض اور گرے رنگ کی پینٹ اور لڑکیوں کے لیے گلابی کرتی اور سفید شلوار ہے۔ اس ڈی ایس کالج کو مدرسہ نہ بنائے ہمارا مطالبہ اگر 72 گھنٹے میں پورا نہیں ہوا تو ہم اپنا مذہبی لباس پہن کر آئنگے ہے۔