ETV Bharat / city

The Brother-in-Law Cut Salhe's Throat: علیگڑھ میں برادرِ نسبتی کا گلا کاٹ کر بہنوئی فرار - URDU NEWS

ضلع علی گڑھ کے روراوار تھانہ علاقہ کے تیلی پاڑا گلی نمبر4 میں دیر رات گھریلو جھگڑے پر بہنوئی نے سالے کا چاقو سے گلا کاٹ The Brother-in-law Cut Salhe's Throat کر قتل کرکے فرار ہوگیا۔

علیگڑھ :برادرنسبتی کا گلا کاٹ کربہنوئی فرار

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 3:26 PM IST

ضلع علیگڑھ تیلی پاڑا علاقے میں راشد نامی شخص نے اپنے سسرال جاکر کر اپنے برادر نسبتی رضوان کو چاقو سے گلے پر حملہ کر شدید زخمی کر دیا جس کے بعد ضلع اسپتال میں رضوان کو مردہ قرار دیا گیا۔

برادرنسبتی کا گلا کاٹ کربہنوئی فرار
تیلی پاڑا علاقے کا رہائشی 25 سالہ رضوان مزدوری کرتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق رضوان کی بہن نے 4 سال قبل علاقے کے اسی نوجوان سے اپنی مرضی سے (love marriage) شادی کی تھی۔ 15 روز قبل بہن اور بہنوئی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ تب سے بہن عمرانہ اپنے میکے یعنی رضوان کے گھر مقیم تھی۔ اتوار کی رات ملزم بہنوئی اپنے سسرال آیا اور بیوی سے صلح کے لیے بات چیت کی۔ اسی دوران غصے میں آکر بہنوئی نے رضوان کی گردن پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ فوری طور پر اہل خانہ اسے ضلع اسپتال لے آئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ شوہر اور بیوی میں جھگڑا بتایا جارہا ہے۔ فی الحال راشد، رضوان کا قتل کرکے فرار ہوگیا ہے جس کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ رضوان کے بہنوئی راشد پر قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔ لاش کا ابھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا ہے۔

پولیس نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فی الحال علاقے میں امن ہے پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ابھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے لاش ابھی گھر والوں کو نہیں دی جا سکتی ہے جب کہ فرار ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.