ETV Bharat / city

رمضان المبارک: قرآن کے نزول اور روحانی پاکیزگی کا مہنیہ

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 8:34 PM IST

رمضان المبارک کی فضیلت کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ اسی ماہ میں قرآن پاک جیسی بابرکت کتاب کا نزول ہوا۔ اس ماہ میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اللہ کے حکم کی تکمیل کرتے ہیں اور تقرب حاصل کرتے ہیں۔

رمضان المبارک: قرآن کے نزول اور روحانی پاکیزگی کا مہنیہ
رمضان المبارک: قرآن کے نزول اور روحانی پاکیزگی کا مہنیہ

دنیا کے تمام خطے خواہ وہ مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب، تمام مسلمان اس ماہ مبارک میں روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ روزہ روحانی پاکیزگی اور تقویٰ و طہارت کا ذریعہ ہے اور عالمی وحدت کا اسلامی شعور عطا کرتا ہے۔

رمضان المبارک کی فضیلت کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ قرآن پاک کا نزول بھی اسی مہینہ میں ہوا ہے۔ یوں تو قرآن کریم تھوڑا تھوڑا حسب ضرورت 23 سالوں میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ تاہم اس کے نازل ہونے کی ابتدا رمضان المبارک 506 عیسوی میں ہوئی۔ اس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ کے باہر جبل نور کے غار حرا میں گوشہ نشین تھے۔

اے ایم یو دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 'جتنی قومیں آسمانی کتابیں رکھتی ہیں ان سب کے یہاں روزے کا تصور پایا جاتا ہے۔ روزے کی تفصیل میں، اوقات میں اور طریقے میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن روزہ تمام قوموں میں فرض رہا ہے۔'

پروفیسر سعود عالم نے مزید بتایا کہ 'مسلمانوں پر سال میں ایک مہینے کا روزہ فرض کیا گیا ہے جو رمضان کے مہینے کا روزہ ہے جس کی دو وجہ بتائی گئی ایک تو روزے رکھنے سے اللہ کا تقرب حاصل ہوتا ہے اور دوسرا کہ تقوی پیدا ہوتا ہے۔ اس سے یہ امید کی جاتی ہے کہ انسان ایک مہینے تربیت حاصل کرتا ہے جس سے نفس پر قابو کرنے میں آسانی ہوتی ہے، حرام کام سے بچنے میں آسانی ہوتی ہے اور ایک پاکیزہ زندگی گزارنے کی توفیق میسر ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.