ETV Bharat / city

بڑوں کا احترام نہ کرنے والوں کو نہیں ملتی منزل: شیوپال

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر طنز کستے ہوئے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ ’جولوگ اپنے سے بڑوں کا احترام نہیں کرتے وہ ہمیشہ بھٹکتے پھرتے ہیں، انہیں کبھی منزل نہیں ملتی‘۔

psp supremo shivpal yadav
پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 8:39 PM IST

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے رسوخ دار سیاسی کنبے کے دو اہم شخصیات کے درمیان جاری سیاسی رشہ کشی کے درمیان چچا(شیوپال سنگھ یادو) اور بھتیجے(اکھلیش یادو) کے درمیان کبھی نرمی تو کبھی تلخی معمول کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔

اٹاوہ میں ایک شادی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے شیوپال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فطرت کا اصول ہے کہ جب درخت میں پھل آتے ہیں تو ہو جھک جاتے ہیں جبکہ بغیر پھل والے درختوں پر صرف چیل اور کوئے بیٹھا کرتے ہیں، غرور سے سبھی کو بچنا چاہئے، وہ نہ توکسی کے حریف ہیں اور نہ ہی کسی کو اپنا حریف تصور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ’ہم کوئی لیڈر نہیں ہے، حالات نے ہمیں اپنی سیاسی پارٹی بنانے کے لیے مجبور کیا ہے، نیتا جی ملائم سنگھ کا آشیرواد ہمارے ساتھ رہا ہے، ان کی تعلیم اور ترغیب ہی ہمارا حفاظتی کور ہے، نیتا جی کا جو بھی احترام کرے گا وہ ’ایشور کی کرپا‘ سے آگے بڑھے گا۔

شیو پال یادو نے کہا کہ سڑکوں پر فرقہ واریت پسند طاقتوں کی مخالفت اور ان کی غیر انسانیت کو صرف پی ایس پی ہی بے نقاب کر رہی ہے، جبکہ چھوٹے من کے لوگ صرف بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں محو ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر نفرت کی کھیتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں بی جے پی لیڈر جملے باز ہیں اور ان کے منھ سے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.