ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ شہر کے مسلم اکثریتی علاقے اسمبلی حلقہ نمبر 76 کے Aligarh City Muslim Majority Area Assembly Constituency رہائشی شاعر مشرف محضر Musharaf Mohazzir کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف اتنا ظلم Oppression Against Muslims انگریزوں نے نہیں کیا ہوگا جتنا 2014 سے لے کر آج تک موجودہ حکومت نے کیا۔
ریاست اتر پردیس اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت نے مسلم اکثریت علاقے کے مسلم ووٹرز کی رائے جاننے کی کوشش کی جس میں بات سامنے آئی کہ موجودہ بی جے پی کی حکومت میں مہنگائی، مسلمانوں کے خلاف سیاست، ہندو مسلم، بے روزگاری، ماب لنچنگ جیسے واقعات کے بعد اب اسمبلی انتخابات میں ضلع علی گڑھ شہر اسمبلی نمبر 76 کے مسلمانوں کی پہلی پسند سماجوادی پارٹی Samajwadi Party ہوگی۔
علی گڑھ میں مسلم نوجوان ہوٹل میں کام کرنے پر مجبور مقامی رہائشی شاعر مشرف محضر کا کہنا ہے کہ 70-75 سال سے کانگریس نے مسلمانوں کو بے وقوف بنایا اور اب موجودہ حکومت ہمیں نشانہ بنا رہی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف اتنا ظلم انگریزوں نے بھی نہیں کیا ہوگا جتنا 2014 سے لے کر آج تک موجودہ حکومت نے کیا ہے۔ جس کے سبب ریاست اترپردیش کے 6 کروڑ مسلمانوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم سماجوادی پارٹی کو ووٹ دے کر ریاست اترپردیش کا وزیر اعلی اکھلیش یادو کو بنائیں گے۔ مشرف محضر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے اکھلیش کی حکومت دیکھی ہے، انہوں نے مسلمانوں کے لیے اردو اساتذہ کی تقرری کروائی، مسلمان علاقوں میں مفت تعلیم اور طبی خدمات فراہم کروائی، مسلم آبادی کے مطابق ہی روزگار مہیا کروائیے، جتنا بھی کیا لیکن مسلمانوں کیلئے کیا. اس کے علاوہ آج تک دیگر سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا ان کو صرف انتخابات سے قبل مسلمانوں کی یاد آتی ہے۔آج ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہے، کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، جی ایس ٹی اور مہنگائی کی مار سے مسلمان کاروباری سڑک پر آگیا ہے، مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ماب لنچنگ کی جارہی ہے، گائے کے نام پر ہمارا کھانا بھی دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
بی جے پی کو ہرانے کے لیے مسلمانوں کی پہلی پسند سماجوادی پارٹی ہے کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ ریاست اترپردیش انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 میں اگر بی جے پی کا کوئی متبادل ہے تو وہ سماج وادی پارٹی ہی ہے اس لئے مسلمان کی پہلی پسند سماج وادی پارٹی ہے۔ مسلمانوں کو لگتا ہے کہ سماجوادی پارٹی ہی ہمارے مسائل کو دور کرے گی۔