ETV Bharat / city

parents Appeal to Indian Government: یوکرین میں زیرتعلیم علیگڑھ کے بچوں کے والدین کی حکومت سے اپیل - یوکرین میں زیر تعلیم طلبا کوبحفاظت واپس ہندوستان لائیں

یوکرین میں ضلع علیگڑھ کی زیرتعلیم دوبہنیں شافیع اورغوثیہ کے والدین نے وزیراعظم نریندرمودی سے گزارش کی کہ جلد سے جلد بحفاظت طلبہ کو واپس ہندوستان لائیں۔

یوکرین میں زیرتعلیم علیگڑھ کے بچوں کے والدین کی حکومت سے اپیل

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 7:48 PM IST

ہندوستان کے متعدد طلبہ اس وقت یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں ان میں ضلع علیگڑھ کے بھی تقریبا 40 طلبہ ہیں جن میں دو بہنیں بھی ہے شامل جن کے والدین پریشان اور فکر مند ہیں جنہوں نے حکومت ہند و وزیراعظم نریندر مودی سے جلدا جلد مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یوکرین میں زیرتعلیم علیگڑھ کے بچوں کے والدین کی حکومت سے اپیل
جہاں ایک جانب اب حکومت یوکرین میں پھنسے تقریبا 20 ہزار طلباء کو لانے کی کوشش کر رہی ہیں وہی حکومت پر الزامات بھی عائد کئے جارہے ہیں کہ وقت رہتے طلبہ کو وہاں سے بلایا جا سکتا تھا جس طرح دنیا کے دیگر ممالک نے اپنے ملازمین اور طلبہ کو واپس بلا لیا تھا حملے سے پہلے۔ لیکن بھارت کی جانب سے ایسے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ضلع علی گڑھ کے علاقے جمال پور کی رہائشی ایک ہی چھت کے نیچے رہنے والی دو چجا ذات بہنیں غوثیہ پروین اور شافیہ شکیل کے والدین کا کہنا ہے دونوں بچیاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بارہویں جماعت کی تعلیم حاصل کر اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے یوکرین سے ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے چار سال قبل گئی تھی۔

والدین نے بتایا بھائی کی شادی میں شریک ہونے کے لئے گزشتہ برس دسمبر میں دونوں آئی تھی اور جنوری میں واپس گئی اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے اور ہمارے بچے وہاں پھنس جائیں گے تو ہم ان کو واپس یوکرین نہیں بھیجتے تھے۔ لیکن ہمارے بچے وہاں پر اب پھنس چکے ہیں کھانے پینے کی چیزیں ختم ہو رہی ہیں جانے آنے کے راستے بند ہوگئے ہیں ہم اپنے بچوں کی پریشانی کو دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہیں اس لئے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بچوں کو جلد سے جلد باحفاظت ہندوستان لانے کا کام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.