ETV Bharat / city

علی گڑھ تحریک کو آگے بڑھانا جشن یوم سر سید ہے: محمد شاہد - Sir Syed Day celebration

بانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سرسید احمد کے مشن کو آگے بڑھانا ہی ان کو سچی خراج عقیدت ہے، ہر سال جو تقریبات ان کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے وہ بالکل علی گڑھ کے برعکس ہے۔ ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ باتیں سرسید اکیڈمی کے ڈائریکٹر محمد شاہد نے کہی۔

Moving the Aligarh movement forward is Sir Syed Day celebration: Muhammad Shahid

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 9:30 AM IST

علی گڑھ: بانی درسگاہ سرسید احمد خاں کے یوم پیدائش کے موقع پر سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا گزشتہ دو برسوں میں 26 اہم کتابیں سر سید اکیڈمی نے شائع کی ہیں اور کرنا باقی ہیں۔

ویڈیو دیکھیے
سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی میں ہوئی اور آپ کی وفات علی گڑھ میں 27 مارچ 1898 کو ہوئی اور تدفین یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں کی گئی۔سرسید احمد خاں کی شخصیت سے متعلق کچھ بھی کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مانند ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کا جشن ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ غوروفکر کرنے کی بات یہ ہے کہ سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر بڑی تقریب، یونیورسٹی ترانہ، خوشیاں منانا، شیروانی پہننا یا خصوصی ڈنر کا اہتمام کرنا ہی سرسید جیسی اہم شخصیت کا جشن یوم سر سید ہے یا سر سید احمد خاں کا مشن و ویژن ہے؟ یا سر سید احمد خان کے ویژن و مشن اور علی گڑھ تحریک کو آگے بڑھانا جشن یوم سر سید ہے؟

مزید پڑھیں: رواں برس جشن یوم سرسید تقریب آن لائن منعقد کی جائے گی

سر سید کے یوم پیدائش کے موقع پر یونیورسٹی کے سوسالہ جشن کے موقع پر بھی یونیورسٹی انتظامیہ نے سر سید احمد خاں کے نام سے ایک بھی تعلیمی ادارہ یا مدرسہ قائم نہیں کیا جبکہ سرسید احمد خان کا کہنا تھا کہ اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہر طالب علم کو اپنے علاقے میں اسی طرح کا ایک ادارہ قائم کرے تاکہ دیگر لوگ بھی اس ادارے سے تعلیم حاصل کر کے تعلیم یافتہ بنیں۔ دنیا میں موجود تمام علیگ برادری سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی ڈنر کا اہتمام کر خوشیاں منانا ہی سرسید احمد خان کے وژن و مشن سمجھتے ہیں۔ جبکہ خود سرسید احمد خاں کا کہنا تھا کہ میرے انتقال کے بعد میری یوم پیدائش کے موقع پر بڑے بڑے کھانے اور تقریب کا اہتمام نہ کیا جائے۔

بانی درسگاہ سر سید احمد خان کے سرسید ہاؤس میں موجود سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا کہ سرسید اکیڈمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک اہم ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد علی گڑھ تحریک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے اور اس کے فروغ کے لئے ہر وہ ممکن کوشش کی جائے جس سے علی گڑھ تحریک آگے بڑھے۔
یہ بھی پڑھیں: 'مارکس جہاد' والے بیان پر این ایس یو آئی کا احتجاج

موجودہ حالات کےلیے حکومت ذمہ دار، ایل جی استعفیٰ دیں: پی ڈی پی

سرسید اکیڈمی نے گزشتہ کچھ برسوں سے یہ بیڑہ اٹھایا ہے کہ سرسید احمد خان کی اپنی تحریر کردہ کتابوں کی دوبارہ سے اشاعت کرنا اور علی گڑھ تحریک سے متعلق دوسری اہم کتابوں کو دوبارہ سے شائع کرنا مزید یہ کہ علی گڑھ تحریک سے متعلق جو اہم شخصیات تھی ان کی حیات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کتابوں کو شائع کرنا بھی ہم نے اپنا مقصد بنا رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.