ETV Bharat / city

Noam Chomsky's web Talk at AMU: ماہر لسانیات اور فلسفی پروفیسر نوم چومسکی کا آن لائن خطاب - علی گڑھ خبر

زبان سیکھنے کے عمل پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر نوم چونسکی نہ کہا کہ "بچے زبان سیکھنے کے فطری صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور زبان سیکھنے کے لئے بچوں کے لئے گرامر اہمیت کا حامل شے ہے۔ انہوں نے نقل کے کردار کو نظر انداز کیا۔ خاص طور پر اس وقت جب بالغ شخص کوئی ایسا ڈھانچہ استعمال کر رہا ہو جسے بچے نے خود استعمال کرنا شروع نہیں کیا ہے۔International Thinkers Noam Chomsky Participated in web Talk at AMU

آن لائن خطاب
آن لائن خطاب
author img

By

Published : Feb 12, 2022, 12:15 PM IST

مشہور مفکر، ماہر لسانیات اور فلسفی پروفیسر نوم چومسکی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے زیر اہتمام 'انسانی صلاحیت، زبان اور فکر' کے موضوع پر آن لائن خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ "انسان زبان کی صلاحیت اور اسے تخلیقی طریقوں سے استعمال کرنے کی صلاحیت کیوں رکھتا ہے"۔International Thinkers Noam Chomsky Participated in web Talk at AMU

پروفیسر چومسکی نے کہا کہ "لوگ زبان سیکھنے کی اہلیت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ابتدائی دنوں سے ہی اپنے ارد گرد پیش آنے والے واقعات او حادثات پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔''

پروفیسر نوم چومسکی
پروفیسر نوم چومسکی

انہوں نے زبان کے حصول، یونیورسل گرام، فطری زبان، اور ابتدائی عمر میں زبان سیکھنے جیسے امور پر گفتگو کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ کس طرح انسان زبان سیکھنے کے لئے پہلے سے تیار ہوتا ہے اور زبان کے بنیادی اصولوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔

پروفیسر نوم چومسکی
پروفیسر نوم چومسکی

پروفیسر چومسکی کے مطابق انسانی دماغ نشو ونما کے عمل کے مخصوص مراحل میں زبان کو تیزی سے سیکھنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔

پروفیسر چومسکی نے زبان کی نشوونما پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بہت سے علمی نظام ہیں جو بظاہر الگ الگ اور منفرد خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور وہ مخصوص علمی صلاحیتوں کو بنیاد فراہم کرتے ہیں"۔

زبان سیکھنے کے عمل پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر چومسکی نے کہا کہ "بچے زبان سیکھنے کی فطری صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور زبان سیکھنے کے عمل میں بچوں کے لئے گرامر اہمیت کا حامل شے ہے۔ انہوں نے نقل کے کردار کو نظر انداز کیا۔ خاص طور پر اس وقت جب بالغ شخص کوئی ایسا ڈھانچہ استعمال کر رہا ہوں جسے بچے نے خود استعمال کرنا شروع نہیں کیا۔

پروفیسر چومسکی نے کہا "میں سمجھتا ہوں کہ زبان پیچیدہ ہوتی ہے اور آوازوں، الفاظ اور فقروں کے لامحدود امتزاج کے ساتھ، محض ماحولیاتی تعلیم زبان کے سیکھنے کے عمل کی وضاحت نہیں کر سکتی"۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو: "قرآن کو کیسے سمجھیں" موضوع پر دو روزہ قومی سمینار

پروفیسر ایم امتیاز حسنین نے سوال و جواب کے سیشن کی نظامت کی جبکہ پروفیسر شبانہ حمید نے شکریہ ادا کیا۔
ویب ٹاک میں ملک کے مختلف حصوں اور دنیا بھر سے ایک ہزار سے زیادہ افراد اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.