ETV Bharat / city

دفاعی برآمدات میں اہم جگہ بنائے گا ہندوستان: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان ہتھیاروں کی کثیر مقدار میں درآمد کرنے والے ملک کی جگہ اب اہم ہتھیار برآمدات کرنے والا ملک بننے کے عزم کے ساتھ کام کررہا ہے۔ اس کوشش میں اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں ہتھیار اور آرمی سازو سامان بنانے والی اکائیوں کے لئے فروغ دئیے جارہے جس میں خصوصی ڈیفنس کاریڈور کا اہم کردار ہوگا۔

دفاعی برآمدات میں اہم جگہ بنائے گا ہندوستان: مودی
دفاعی برآمدات میں اہم جگہ بنائے گا ہندوستان: مودی
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:51 PM IST

علی گڑھ میں راجا مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ’ہماری شبیہ یہی ہے کہ ہم ڈیفنس کے لئے جو بھی چاہئے اسے درآمد کرتے ہیں۔ باہر سے منگاتے ہیں۔ آزادی کے 75سال ہوگئے ہم مانگتے رہتے ہیں۔ اس شبیہ سے باہر نکل کر ہم دنیا کے ایک اہم ڈیفنس برآمد کنندہ کی نئی پہنان بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

مودی نے کہاکہ ’ہندوستان کی اس بدلتی شناخت کا ایک بہت بڑا مرکز یہ ہمارا اترپردیش بننے والا ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے تیار کئے گئے ایک پالیسی مسودے میں 2025تک ہندوستان کی برآمدات پانچ ارب ڈالر 35000کروڑ روپئے تک پہنچنے اور دفاعی مینوفیکچرنگ کاروبار 25ارب ڈالر 1.75لاکھ کروڑ روپئے تک لے جانے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ: وزیراعظم نے مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی اور ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہاں قائم کئے جارہے اس نئی یونیورستی میں ہونے والی پڑھائی آرمی طاقت کا مضبوط کرنے کے لئے خود انحصاری کی طرف بڑھتے ہندوستان کی کوششوں کو نئی رفتار دے گی۔ آج ملک ہی نہیں پوری دنیا بھی دیکھ رہی ہے کہ جدید گرینیڈ اور رائفل سے لڑاکے طیارے،جدید ڈرون وغیرہ سب ہندوستان میں ہی بنانے کی مہم جاری ہے۔ ریاستی حکومت کے مطابق علی گڑھ میں ہی دفاعی مینوفیکچرنگ سے وابستہ ڈیڑھ درجن سے زیادہ کمپنیاں سینکڑوں کروڑ روپئے کے سرمایہ کاری سے ہزاروں نئے روزگار یہاں پیدا کرنے والی ہیں۔ علی گڑھ نوڈ میں چھوٹے ہتھیار،ڈرون،ائیر اسپیس، میٹل کمپوننٹس، ایٹی ڈرون سسٹم، ڈیفنس پیکیجنگ اور دیگر پروڈکٹس کے لئے نئے کاروبار لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے علی گڑھ اور آس پاس کے خطے کو ایک نئی شناخت ملے گی۔راجا مہندر پرتا سنگھ ریاستی یونیورسٹی جدید تعلیم کا ایک بڑا مرکز تو بنے گی ہی ساتھ ہی ملک میں قوت مدافعت سےوابستہ پڑھائی،دفاعی مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور افراد قوت تیار کرنے والا مرکز بھی بنے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.