اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے واہن پور گاؤں کی رہنے والی15 سالہ کورونا متاثرہ لڑکی کی علی گڑھ کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے دوران جمعہ کو موت واقع ہو گئی۔
مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ 27اپریل کو لڑکی کو ایٹہ ضلع اسپتال سے علاج کے لئے علی گڑھ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ پہلے سے ہی بیمار چل رہی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلع انتظامہ نے واہن پور علاقے میں مستعدی بڑھا دی ہے۔ ایٹہ میں چار اور کورونا مریضوں کی تصدیق کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 9ہوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چار نئے مریض ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔