ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع جامعہ اردو کے ملازم کمل سنگھ نے جامعہ اردو رجسٹرار کے خلاف تبدیلی مذہب کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
جامعہ اردو میں ملازم رہے کمل سنگھ کے بھائی رگھو راج سنگھ نے بتایا کہ میرے بھائی نے رجسٹرار کے خلاف تبدیلی مذہب کا ایف آئی آر مخالفین کے دباؤ میں کروائی تھی وہ جلد ہی ایف آئی آر واپس لے گا۔
علیگڑھ سی او انیل ثمانیہ نے بتایا کہ کمل سنگھ کوارسی تھانے کملا نگر علاقے کا رہنے والا ہے اور جامعہ اردو میں سپروائزر کی پوسٹ پر کام کرتا ہے اور اس کے بڑے بھائی رگھو راج سنگھ وہاں پر ان کے لیگل ایڈوائزر ہے انہوں نے لکھ کر شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے بڑے بھائی کا تبدیلی مذہب کرا دیا گیا ہے۔ اور ان پر بھی تبدیلی مذہب کرانے کا دباؤ بنایا جارہا ہے۔
انکی اس اطلاع پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیق کی جارہی ہے۔ اب رگھو راج نے لکھ کر دیا ہے کہ اس کا کسی نے تبدیلی مذہب نہیں کرایا ہے آج بھی وہ ہندو ہے اور وہاں پر نوکری بھی کرتا ہے۔
جامعہ اردو کے رجسٹرار شمون رضا نقوی نے بتایا کمل سنگھ کہیں ساگوان کمپنی میں نوکری کرنا شروع کردی ہے۔ اس کا بھائی جو ہمارے یہاں نوکری کرتا ہے ذاتی لڑائی بھی تھی۔
اس کا مقصد یہ تھا کہ اس کا یہاں سے پورا پیسہ پی ایف وغیرہ دے دیا جائے اس لیے انہوں نے ایک مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس کو ہم نے پیغام بھی بھیجا ہے کہ وہ یہاں پی ایف کے لیے درخواست دے۔