کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس کی وجہ سے اے ایم یو میں بھی امتحانات اور داخلہ اپنے طے شدہ وقت پر ممکن نہیں ہو پا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف طلبہ و طالبات بلکہ ان کے والدین میں ایک بے چینی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے سبھی داخلہ اور امتحانات کے سوالوں کے جواب کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے۔
یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ سرکاری کام کاج کے دنوں میں صبح 9 بجے سے 1:30 تک اور دوپہر 2:30 بجے سے شام 5 بجے تک فون نمبر 9105533111 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن اور امتحان کے سلسلے میں ای میل آئی ڈی oeps.coe@gmail.com اور داخلہ کے سلسلے میں amu.admission@gmail.com پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح غیرملکی اور این آر آئی طلبہ و طالبات amu.admission.fn.nri@gmail.com پر ای میل بھیج کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔