ETV Bharat / city

اے ایم یو میں داخلہ اور امتحانات کے سلسلے میں ہیلپ ڈیسک کا قیام - etv bharat news

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے سال 2020-21 کے امتحانات اور سال 2021-22 میں داخلہ جات کے سلسلے میں معلومات کے حصول کے لیے کنٹرولر امتحانات دفتر میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے۔

Establishment of help desk for admission and examinations in AMU
اے ایم یو میں داخلہ اور امتحانات کے سلسلے میں ہیلپ ڈیسک کا قیام
author img

By

Published : May 31, 2021, 7:30 PM IST

اے ایم یو کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ زبیری کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ہیلپ ڈیسک کے فون نمبر 9105533111 پر جمعہ کو چھوڑ کر کسی بھی کام کے ایام میں صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ جمعہ کے روز فون پر رابطہ کے وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مذکورہ فون نمبر پر جمعہ کے علاوہ سبھی کام کے ایام میں صبح 9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور ڈھائی بجے سے پانچ بجے سے تک رابطہ کیا جاسکے گا۔ جمعہ کو فون پر رابطہ کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک رہے گا۔

طلبا و طالبات، رجسٹریشن اور امتحانات کے سلسلے میں ای میل آئی ڈی oeps.coe@gmail.com اور داخلے کے سلسلے میں ای میل آئی ڈی amu.admission@gmail.com پر اپنے سوالات بھیج سکتے ہیں اس کے علاوہ غیر ملکی اور این آر آئی ای میل amu.admission.fn.nri@gmail.com پر ارسال کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.