ETV Bharat / city

کورونا کے سبب جشن یوم سرسید متاثر، آن لائن تقریبات کا اہتمام - عالمی وبا کورونا وائرس

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سرسید احمد خاں کا راوں برس17 اکتوبر 2020 کو 203 ویں یوم پیدائش منایا جائے گا، لیکن کورونا وبا کے سبب یہ تقریبات اس بار آن لائن ہوگی۔

Due to pandemic situation Syed day celebration will be held online
کورونا کے سبب جشن یوم سرسید متاثر، آن لائن تقریبات کا اہتمام
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 4:40 PM IST

Updated : Oct 9, 2020, 5:03 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی کے ایک سید خاندان میں ہوئی۔ سر سید کا جشن یوم پیدائش ہر برس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، لیکن رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جشن یوم سرسید کی تقریبات آن لائن منعقد کی جائے گی اور اس موقع پر ہونے والے خاص ڈنر کا اہتمام بھی نہیں ہو سکے گا۔

کورونا کے سبب جشن یوم سرسید متاثر، آن لائن تقریبات کا اہتمام

اے ایم یو کے ایسوسی ایٹ رکن انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ' بدقسمتی سے اس بار کورونا وبا کے سبب جشن سر سید آن لائن منایا جائے گا، اس کی ساری تقریبات بھی آن لائن کرائی جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ'ہر برس جشن یوم سر سید کا آغاز یونیورسٹی کی جامع مسجد میں کلام پاک کی تلاوت سے ہوتا ہے اور اب یہ طے پایا ہےکہ' ایک مسجد میں 100 سے زیادہ لوگ بیک وقت جمع نہیں ہوسکتے، لہذا اس بار قرآن خوانی اپنے طور پر کی جائے گی، اس کے فورا بعد سر سید کے مزار پر چادر پوشی ہوگی جیسے ہربرس ہوا کرتی ہے۔

ڈاکٹر راحت ابرار نے مزید بتایا کہ' 9 بجے سر سید ہاؤس میں سر سید کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کے ساتھ ساتھ مزید ان کی دیگر کتابوں کی نمائش ہوتی ہے، ویسے ہی رواں برس بھی ہوگا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور آن لائن اس کا افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ تحریک کمزور کیوں ہورہی ہے؟

ڈاکٹر راحت ابرا نے بتایا 11 بجے سے ہمارا جلسہ شروع ہوگا جس کے مہمان خصوصی میگھالے کے گورنر ستیہ پال ملک ہوں گے، ستیہ پال ملک کو اس لئے بحیثیت مہمان خصوصی مدعو گیا ہے کیونکہ وہ علی گڑھ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں اور وہ میرٹھ یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور علی گڑھ آتے رہے ہیں علی گڑھ سے ان کا گہرا لگاؤ رہا ہے۔

Last Updated : Oct 9, 2020, 5:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.