ETV Bharat / city

اے ایم یو بی ای کے طلباء کا احتجاج - کنٹرولر پروفیسر مجیب اللہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی انجینئرنگ فیکلٹی کے بیچلر آف انجینئرنگ کے طلباء کا یونیورسٹی کے باب سید پر فیس سے متعلق احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے فیس کو قسطوں میں جمع کرنے کا مطالبہ کیا۔

BE students of amu protest against fees
بیچلر آف انجینئرنگ کے طلباء کا یونیورسٹی کے باب سید پر فیس سے متعلق احتجاج کیا
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 7:54 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں بیچلر آف انجینئرنگ (بی ای) کا کورس چلایا جاتا ہے جس میں تقریبا چھ سو طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں، جس کی کلاسیں شام میں ہوتی ہیں اور جس کی فیس تقریبا 27 ہزار روپے ہے۔

بیچلر آف انجینئرنگ کے طلباء کا یونیورسٹی کے باب سید پر فیس سے متعلق احتجاج کیا

بی ای طلباء کے مطابق ان کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے مزید پوری فیس جمع کرنے کے لیے محض دو دن کا وقت دیا گیا ہے، جس کے خلاف طالباء و طالبات آج باب سید پر احتجاج کرنے پہنچے تھے، جہاں پر پراکٹر ٹیم نے انھیں سمجھایا اور کنٹرولر پروفیسر مجیب اللہ کے ساتھ اس تعلق سے ایک مینٹنگ کا اہتمام بھی کروایا گیا۔

میٹنگ میں شامل طلبا کا الزام ہے کہ پروفیسر مجیب اللہ کنٹرولر نے میٹنگ میں ان کی آواز دبانے کی کوشش کی اور ان سے بدتمیزی بھی کی جس کی ویڈیو بھی ان کے پاس موجود ہے۔

بیچلر آف انجینیئرنگ کے طالب علم نے بتایا جس دن سے فیس اسٹریکچر آیا ہے اس دن سے ہم لوگوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو میل کیے، ٹویٹ کیے لیکن اس کا کوئی جواب نہیں آیا، دو دن بعد یعنی 10 تاریخ کو مکمل فیس جمع کرنی ہے۔

طالب علم نے مزید بتایا کہ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے ای سی ٹی) کی طرف سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلباء جس سہولیات کا استعمال نہیں کر رہے ہیں اس کا پیسہ نہ دیں، تو یہ کس چیز کا پیسہ ہم سے لے رہے ہیں۔

یونیورسٹی کنٹرولر پروفیسر مجیب اللہ نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل یہ طلباء آئے تھے کہ ہماری فیس کو کورونا وبا کے سبب کم کر دیا جائے، انھوں نے کہا کہ یہ کورس سیلف فنانس کا ہے اور ان کے پیسوں سے ہی اساتذہ کی تقرری ہوتی ہے تو اس میں کہا گیا پیسہ تو کم نہیں ہو سکتے لیکن آپ فیس قسطوں میں جمع کر سکتے ہیں، ہم نے فنانس افسر کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے اور اس پر کام کر رہے ہیں کہ ان کا پیسہ قسطوں میں لے لیا جائے۔

کنٹرولر نے کہا کہ آج یہ طلبا دوبارہ آئے تھے تو ہم نے کہا کہ پیسہ آپ قسطوں میں جمع تو کر سکتے ہیں لیکن طلباء نے کہا کہ ہم صرف ٹیوشن فیس دیں گے باقی ہم کوئی پیسہ نہیں دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.