ETV Bharat / city

Arranging Online Courses at AMU:منھ، چہرے اور جبڑے کے درد سے متعلق آن لائن کورس کا اہتمام - چہرے،جبڑے سے جڑے دورد سے متعلق کورس کی شروعات

ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ پراستھو ڈونٹکس (Prosthodontics) کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو گلوبل انیشیئٹیو آف اکیڈمی نیٹ ورکس (Global Initiative of Academic Networks) (گیان) کے پانچ روزہ آن لائن کورس میں اوروفیشیئل درد سے متعلق امراض کے علاج کی تربیت فراہم کی گئی۔

AMU
AMU
author img

By

Published : Mar 30, 2022, 2:21 PM IST

ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ پراستھو ڈونٹکس (Prosthodontics) کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو گلوبل انیشیئٹیو آف اکیڈمی نیٹ ورکس (Global Initiative of Academic Networks) (گیان) کے پانچ روزہ آن لائن کورس میں اوروفیشیئل درد سے متعلق امراض کے علاج کی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس انسٹرکٹر پروفیسر یوشیز وماتسوکا (چیئرپرسن، ڈپارٹمنٹ آف اسٹومیٹو گناتھک فنکشن اینڈ اوکلوسل ری کنسٹر کشن، فیکلٹی آف ڈینٹسٹری، توکو شیما یونیورسٹی، جاپان) نے چہرے، منھ اور جبڑے کے درد کے میکینزم کی وضاحت کی اور تشخیص و علاج کے معتبر طریقوں جیسے فارماکولوجیکل، سرجیکل، فزیوتھیریپی، نیورو موڈولیشن اور بیہیویئر تھریپئ وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کلینکل ریسرچ کے طریقہ کار میں اہم پیش رفت کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

کورس کوآرڈینیٹر پروفیسر شائستہ افروز (چیئرپرسن، پروستھوڈونٹکس شعبہ نے علم کی بنیاد کو بہتر بناکر، اوروفیشیئل درد میں اعلی تعلیم کے پروگراموں کی تعداد بڑھاکر اور سبھی ڈاکٹروں اور صحت عملہ کے لئے پیشہ ورانہ ترتیب کا بندوبست کرکے مریضوں کے لئے علاج کے نظام تک رسائی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر راہل یادو (شعبہ اورل و میکزیلوفیشیئل سرجری، ایمس، نئی دہلی) نے سر کے عوارض، عضلات اور جوڑوں کی خرابی، اورو میٹر اور جبڑے کے مسائل، نیوروپیتھک اور نیوروواسکولر کے مسائل، درد کے باعث نیند کے مسائل اور ان کے علاج کے بارے میں گفتگو کی۔

آن لائن کورس کے لئے ملک بھر سے 80 سے زائد فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.