علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) گیمس کمیٹی اور' اے ایم یو آل بوائز ایسوسی ایشن علی گڑھ' کی مشترکہ تعاون سے منعقدہ کل ہند 'سرسید رولر ہاکی مینز ٹورنامنٹ' کے فائنل مقابلے میں میزبان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ٹیم میں سنگرور (پنجاب) کی ٹیم کو ایک دشوار اور جدوجہد سے بھرپور مقابلے میں 3-4 سے شکست دے کر خطاب پر قبضہ کرلیا۔
اے ایم یو کے اسکیٹنگ رنگ پر کھیلے گئے فائنل مقابلے میں اے ایم یو کی جانب سے نعیم الرحمن نے تین اور سنتوش جی ایم نے ایک گول کیا۔ جبکہ سنگور کی جانب سے کرور دیپ نے دو اور اریول نے 1 گول کیا۔ اے ایم یو کی ٹیم میں احمد بیگ، عمر عارف، محمد علی، اسنب، طارق، محسن، نعیم الرحمن، سنتوش جی ایم، شاہ زیب خان، علی حیدر اور ایمان اللہ فاروقی شامل تھے۔
مزید پڑھین:گھوڑ سواری: فواد مرزا اولمپک کے لیے کوالیفائی
میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں اے ایم یو کی ٹیم کو ٹرافیوں کھلاڑیوں کو تمغات سے نوازا گیا۔ انعام کے طور پر اے ایم یو کی ٹیم کو 50 ہزار روپے کی نقد رقم پیش کی گئی۔
ہاری ہوئی کو بھی ٹرافی دی گئی، اور بطور انعام کے انہیں 25000 روپے تفویض کی گئیں جبکہ یمنانگر کی ٹیم کو تیسرے مقام کے لئے ٹرافی اور 15000 روپئے کی نقد رقم پیش کی گئی۔
ٹورنامنٹ کے سب سے بہترین کھلاڑی کا انعام اے ایم یو کے نعیم الرحمن کو دیا گیا جبکہ سب سے بہترین گول کیپر کا انعام یمنانگر کے کھلاڑی وکرانت سنگھ کو دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نگ سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میر خان نے تین دن تک چلے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی اور ا ے ایم یو گیمس کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی نے حاضرین کا خیرمقدم کیا۔
اے ایم یو اسکیٹنگ ٹیم کے کپتان عمر عارف نے جیت کیلئے ٹیم کے سبھی ممبر کا شکر ادا کیا اور بتایا یہ ایک یروپین گیم ہے جو ہندوستان سے دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے۔ عمر عرف کا کہنا ہے اسکیٹنگ کلب یونیورسٹی کا واحد ایسا کلب ہے جس کے پاس سب سے زیادہ میڈل اور انعامات ہیں، جو عالمی اور اور بین الاقوامی سطح پر بھی کھیل چکا ہے ہے اور کھلاڑی بھی ہیں۔
یونیورسٹی گیمس کمیٹی سکریٹری پروفیسر امجد رضوی نے بتایا یہ رولر ہاکی ٹورنامنٹ قومی میں سطح کا ٹورنامنٹ تھا جس میں حصہ لینے ملک کی دیگر ریاستوں سے ٹیمیں آئیں۔
سبھی ٹیمیں علیگڑھ سے خاص طور سے اے ایم یو سےخوش ہوکر جا رہی ہیں اور ہم سے اگلی سال انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ کرانے کو بھی کہا ہے۔