ETV Bharat / city

علی گڑھ تحریک پر مبنی کتابوں کا اجراء کل

کل یعنی 26 جنوری کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یوم جمہوریہ تقریبات کے اختتام کے بعد علی گڑھ تحریک پر پانچ کتابوں کا اجراء کیا جائے گا۔

علی گڑھ تحریک پر مبنی کتابوں کا اجراء کل
علی گڑھ تحریک پر مبنی کتابوں کا اجراء کل
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 11:51 AM IST

Updated : Jan 25, 2021, 12:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں 26 جنوری کو دوپہر ایک بجے سرسید اکادمی میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سرسید اکادمی کی جانب سے شائع کردہ اہم کتابوں اور مونوگراف کا اجرا کریں گے۔

اے ایم یو میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب یونیورسٹی کی تاریخی عمارت سٹریچی ہال کے صحن منعقد ہوگی۔

علی گڑھ تحریک پر مبنی کتابوں کا اجراء کل

واضح رہے کہ اس تقریبات میں صبح 9:30 بجے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور پرچم کشائی کریں گے اس کے بعد وائس چانسلر کا خطاب ہوگا۔

سرسید اکادمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے خصوصی گفتگو میں بتایا یوم جمہوریہ پر دوسرا اہم پروگرام سرسید اکادمی میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوگا جس میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سرسید اکادمی کی شائع کردہ اہم کتابوں اور مونوگراف کا اجرا کریں گے۔

سرراس مسعود مصنف ڈاکٹر رضا عباس، ویمنس کالج اے ایم یو

واضح رہے کہ اے ایم یو کے صد سال کے مناسبت سے جن پانچ کتابوں کے نام مونوگراف شائع کی گئی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  • علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: اے شارٹ انٹروڈکشن
  • کرنل بشیر حسین زیدی، مصنف ڈاکٹر وبھا شرما، شعبہ انگریزی اے ایم یو
  • نواب سلطان جہاں بیگم، مصنف ڈاکٹر صدف فرید، ویمنس کالج اے ایم یو
  • راجہ جےکشن داس مصنف ڈاکٹر ایس کمار شرما، شعبہ انگریزی اے ایم یو
  • سرراس مسعود مصنف ڈاکٹر رضا عباس، ویمنس کالج اے ایم یو

خیال رہے کہ یہ کتابیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ہستیوں کی حیات و خدمات سے تعلق رکھتی ہیں۔

تیس صفحات پر مشتمل کتاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اے شارٹ انٹروڈکشن، بانی درسگاہ سرسید احمد خان اور علی گڑھ تحریک ایم اے او کالج کی تاریخ اور سرسید احمد خان کی رفقائے کار کے خدمات پر روشنی ڈالتی ہے۔

اس مختصر کتاب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی روایات و اقدار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ طلبہ و طالبات اسے پڑھ کر یونیورسٹی کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اس کی تہذیب و ثقافت سے بھی واقفیت حاصل کرسکیں۔

Last Updated : Jan 25, 2021, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.