ETV Bharat / city

اے ایم یو طالب علم کا امت شاہ کو ٹویٹ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بارہویں جماعت کے طالب علم ابو سید دلور صدیقی نے وزیرداخلہ امت شاہ کو ٹویٹ کر کے اپنے آپ کو سی اے اے، این سی آر اور این پی آر پر بات چیت کرنے کے لیے تیار بتایا۔

AMU student's tweet to Amit Shah
اے ایم یو طالبعلم کا امت شاہ کو ٹویٹ
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 9:57 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:07 PM IST

ابو سید دلور صدیقی نے بتایا کچھ روز قبل وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ جن لوگوں کو سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر بات کرنی ہے تو وہ بات کر سکتے ہیں تو میں نے امت شاہ کو ٹویٹ کیا ہے کہ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہوں۔

اے ایم یو طالبعلم کا امت شاہ کو ٹویٹ

یونیورسٹی کے سابق صدر فیض الحسن نے ابو سید دلور صدیقی کے ٹویٹ کو جب وزیرداخلہ امت شاہ کے ٹویٹر پر ٹیگ کیا تو امت شاہ نے فیض الحسن کو ٹویٹر پر بلاک کردیا۔

فیض الحسن کا کہنا ہے کہ 'امت شاہ ایک بارہویں کلاس کے طالب علم سے بھی بحث کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ حالانکہ میں نے شروع میں ہی اپنی تقریر میں کہا تھا کہ امت شاہ اگر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک بارہویں جماعت کے طالب علم سے بھی بحث میں جیت جائیں تو میں ان کے ساتھ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑا ہو جاؤں گا'۔

AMU student's tweet to Amit Shah
اے ایم یو طالبعلم کا امت شاہ کو ٹویٹ

اے ایم یو کے بارہویں جماعت کے طالب علم ابو سید دلور صدیقی نے بتایا کہ 'کل میں نے ایک ٹوئٹ کیا تھا کیونکہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کوئی بھی این آر سی، سی اے اے اور این پی آر پر بحث کرنا چاہتا ہے تو آجائے تو اسی پر میں نے ٹوئٹ کیا کہ میں اے ایم یو کا طالب علم ہوں میں تیار ہوں آپ سے بات کرنے کے لیے این پی آر، سی اے اے پر بات کرنے کے لیے۔ ٹویٹ کرنے کا مقصد تھا کہ ہم لوگ سی اے اے، این پی آر کے خلاف ہیں صرف ہم ہی نہیں ملک کے نوجوان اور طلبہ سب اس کے خلاف ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس پر وہ طلبہ سے بات کریں تو بہت اچھی بات ہوگی۔ میں اس ریاست (آسام) سے آتا ہوں جہاں ہم نے دیکھا وہاں این آر سی ہوا تھا این آر سی ہونے کے بعد وہاں کے لوگوں کو بہت پریشانی ہوئی تھی'۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے بتایا ہم نے جب سی اے اے، این آر سی کا موضوع چل رہا تھا تو ہم نے چیلنج کیا تھا امت شاہ آئیں اور بارہویں جماعت کے طلبہ سے اگر وہ بحث میں جیت جائیں تو میں ان کے ساتھ سی اے اے، این سی آر کے حمایت میں کھڑا ہو جاؤں گا'۔

وہی ہوا کہ ایک بچے نے چیلنج کیا اس کے اسکرین شاٹ کو جب ٹیگ کیا تو انہوں نے بلاک کر دیا۔ تو کہیں نہ کہیں یہ ڈر دکھ رہا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ کا بحث کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ چھوٹے سے بارہویں جماعت کے بچے سے ڈر رہے ہیں۔

ہم طلباء سے اور لوگوں سے درخواست کرتے ہیں ایسے ہی ہمت بنائے رکھیں۔ یہ امت شاہ کیا امت شاہ جیسے بہت سے فرعون آئیں گے اور چلے جائیں گے لیکن یہ دنیا ہمیشہ برقرار رہے گی'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.