ETV Bharat / city

کانپور میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت - ملزم وکاس دوبے کو پھانسی

معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے وائس چانسلر رہائش گاہ سے باب سید تک کینڈل مارچ نکال کر کانپور میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔

AMU Students candle March Against Kanpur incident

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 12:56 AM IST

اس موقعے پر اے ایم یو طلبا نے کینڈل مارچ نکال کر بی جے پی حکومت کے خلاف بھی ناراضگی ظاہر کی اور حکومت پر سخت تنقید کی۔ طلبا نے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندان کو دو کروڑ روپے معاوضہ کے ساتھ ملزم وکاس دوبے کو پھانسی دینے سے پہلے 'دہشت گرد' قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا لیڈر عارف تیاگی نے بتایا کہ 'یہ کینڈل مارچ امن شانتی کے لیے ہے اور جو لوگ شہید ہوئے کانپور میں پولیس والے آج ان کی خاطر کینڈل مارچ نکالا گیا ہے۔ ان کی قربانی کو سلام ہے۔ اے ایم یو کی جانب سے اور علیگڑھ سر زمیں کی طرف سے بھی۔'

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'اگر طلبا احتجاج کرتے ہیں تو ان کے اوپر این ایس اے لگایا جاتا ہے لیکن حکومت وکاس جیسے لوگوں پر کارروائی کیوں نہیں کررہی ہے؟۔

یونیورسٹی کے طلبا لیڈر انضمام نے کہا کہ 'میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ اس ملزم کو جلد سے جلد پکڑ کر پھانسی کی سزا دی جائے اور پھانسی سے پہلے اس کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔'

علیگڑھ اے سی ایم (دوم) رنجیت سنگھ نے بتایا کہ 'اے ایم یو کے طلبا نے ایک میمورنڈم دیا ہے جس میں کانپور میں جو حادثہ پیش آیا جس میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اس میں ملوث ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو دو کروڑ معاوضہ دیا جائے۔ اس سے متعلق میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام دیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.