ETV Bharat / city

اے ایم یو طلبہ رہنما عامر منٹوئی دوبارہ گرفتار

اے ایم یو طلبہ رہنما عامر منٹوئی کی عدالت کی سماعت میں غیرحاضری کی وجہ سے وارنٹ جاری ہوا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ عامر منٹوئی کے وکیل کے مطابق دو چار روز میں عامر کی ضمانت ہو جائے۔

اے ایم یو طلبہ رہنما عامر منٹوئی دوبارہ گرفتار
اے ایم یو طلبہ رہنما عامر منٹوئی دوبارہ گرفتار
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 8:16 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم، اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی کے بانی رکن، طلبہ رہنما اور سماجی کارکن محمد عامر منٹوئی کو علی گڑھ پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جس کے بعد اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی اور طلبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر عامر منٹوئی کو بنا شرط فور رہائی کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

علی گڑھ تھانہ سول لائن کے مطابق عامر منٹوئی کے خلاف ایک وارنٹ تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے گزشتہ شب منٹوئی کو حراست میں لیا گیا۔

اے ایم یو طلبہ رہنما عامر منٹوئی دوبارہ گرفتار
اے ایم یو طلبہ رہنما عامر منٹوئی دوبارہ گرفتار

اطلاع کے مطابق عدالت کی سماعت میں غیرحاضر ہونے کی وجہ سے وارنٹ جاری ہوا ہے جس کے بعد گذشتہ شب عامر کو دوبارہ حراست میں لیا گیا۔

عامر منٹوئی کے وکیل محمد عرفان غازی نے ٹیلی فون پر بتایا عامر منٹوئی کے خلاف چل رہے مقدمے کی سماعت میں عامر کی غیرحاضری کی وجہ سے وارنٹ جاری ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے عامر کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے عامر کی دو چار روز میں ضمانت ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

علی گڑھ: پروفیسر شیبا حامد، نیشنل رورل ٹورازم کونسل کی رکن مقرر

واضح رہے طلبہ رہنما عامر منٹوئی کو کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران علی گڑھ پولیس نے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ تیمارداروں اور ضرورتمندوں میں مفت کھانا تقسیم کررہے تھے، جس کے بعد عامر منٹوئی کو کئی ماہ جیل میں رکھا گیا تھا جبکہ منٹوئی کی رہائی کے بعد بھی عدالت میں ان کے خلاف مقدمے چل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.