ETV Bharat / city

اے ایم یو: جے این ایم سی کے ڈاکٹروں کی ہڑتال

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں گزشتہ روز طلبا اور ڈاکٹروں کے درمیان مار پیٹ ہوگئی تھی، جس کو لیکر جے این ایم سی کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروں نے ہڑتال شروع کردیا ہے۔ آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر محمد کاشف نے کہا کہ جب تک مطالبات کو نہیں مانا جائے گا ہڑتال جاری رہے گی۔

amu jnmc rda doctors on indefinite strike
جے این ایم سی کے ڈاکٹروں کی ہڑتال
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 3:44 PM IST

اے ایم یو کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، ضلع علی گڑھ کا ایک بڑا اسپتال ہے جہاں پر نہ صرف علی گڑھ بلکہ آس پاس کے گاؤں دیہات اور اضلاع سے خاصی تعداد میں مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ یقیناً ڈاکٹروں کی اس ہڑتال سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دیکھیں ویڈیو

گزشتہ روز جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ایمرجنسی ٹراما سینٹر میں اے ایم یو (بی اے فرسٹ ایئر) کے طالب علم شہباز خان کو اس کا دوست مشیر دکھانے کے لئے گیا تھا، جہاں پر ڈاکٹر سے کہا سنی کے بعد ڈاکٹروں نے شہباز خان کے ٹریٹمنٹ کارڈ کو پھاڑ دیا اور علاج کرنے سے منع کردیا جس کے بعد مشیر اور شہباز خان نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ آپ ہمارا علاج کیوں نہیں کررہے اور آپ نے ٹریٹمنٹ کارڈ کیوں پھاڑ دیا۔

amu jnmc rda doctors on indefinite strike
طلبہ اور ڈاکٹرز باہم دست و گریباں
amu jnmc rda doctors on indefinite strike
جے این ایم سی کے ڈاکٹروں کی ہڑتال

گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کا ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ مشیر، مریض شہباز اور ڈاکٹر کے مابین لڑائی ہورہی ہے۔

مریض شہباز خان نے ٹیلی فون پر بتایا کہ انہوں نے نہ صرف میرے دوست مشیر کو بلکہ مجھے بھی مارا۔ شہباز خان کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں بہت مارا ہے اور وہ اس وقت جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں اپنا علاج کرارہے ہیں۔

شہباز خان نے ٹیلی فون پر بتایا کہ انہوں نے میرے دوست مشیر کو تو مارا ہی مجھے بھی مارا جب کہ میں بیمار تھا اور میرے ہی علاج کے لئے میرا دوست مشیر میڈیکل کالج لے گیا تھا۔

شہباز خان نے بتایا کہ اگر ہمارے ساتھ کچھ غلط ہوا تو ہم لوگ بھی اپنی جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کرکے فیصلہ کریں گے کہ اب ہمیں آگے کیا کرنا ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے ہمیں بہت مارا ہے جس سے ہم لوگ زخمی ہیں۔

شہباز نے کہا کہ اگر ڈاکٹرز اے ایم یو کے طالب علم ہیں تو ہم بھی اے ایم یو کے طالب علم ہیں۔

وہیں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے صدر ڈاکٹر محمد کاشف نے بتایا کہ گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کے خلاف ہم لوگوں نے ایک جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) رکھی تھی جس میں یہ طے پایا ہے کہ جب تک ڈاکٹروں کے ساتھ ہاتھا پائی اور بدتمیزی کرنے والے طلبہ کا سسپنشن نہیں ہوجاتا اور معافی نامہ نہیں دیا جاتا ہے، تب تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔ تاکہ آنے والے وقت میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کو روکا جاسکے کیونکہ اب یہ عام ہوگیا ہے۔ نہ صرف اے ایم یو طلبہ بلکہ مریضوں کے ساتھ آنے والے تیماردار بھی اکثر ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً سات سو ریسیڈنٹ ڈاکٹرز اور دیگر اس وقت ہڑتال پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.