ETV Bharat / city

اے ایم یو: سینیٹائزر مشینوں اور ٹیمپریچر اسکینرس کی تنصیب - فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے اپنے ملازمین، طلبہ اور یونیورسٹی کے دفاتر میں آنے والے افراد کے لیے تحفظاتی اقدامات کے طور پر یونیورسٹی میں مختلف دفاتر کے داخلی دروازوں پر سینیٹائزر مشین اور درجہ حرارت کی جانچ کرنے والے اسکینرس نصب کیے ہیں اور حفاظتی گارڈوں کو بھی ٹیمپریچر اسکینرس فراہم کیے گئے ہیں۔

AMU: Installation of sanitizer machines and temperature scanners
اے ایم یو: سینیٹائزر مشینوں اور ٹیمپریچر اسکینرس کی تنصیب
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 5:26 PM IST

یونیورسٹی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیار کردہ آٹومیٹک سینیٹائزر ڈسپنسرس، ایڈمنسٹریٹیو بلاک کی عمارت کے صدر دروازہ، وائس چانسلر دفتر، رجسٹرار، فائنانس دفتر، رابطہ عامہ دفتر اور ایڈمیشن سیکشن میں نصب کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کیمپس میں واقع مختلف مساجد میں بھی 30 کانٹیکٹ لیس ٹیمپریچر اسکینرس نصب کیے گئے ہیں جن کے ذریعہ پیشانی کے درجہ حرارت کو ناپا جا سکتا ہے جبکہ دو اسکینر سکیورٹی گارڈوں کو دیے گئے ہیں تاکہ ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں آنے والے سبھی افراد کے درجہ حرارت کی جانچ کی جا سکے۔

Temperature scanner
ٹیمپریچر اسکینر

سینیٹائزر مشین اور ٹیمپریچر اسکینر نصب کرنے کا فیصلہ سات رکنی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں کیا گیا، جس میں اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس)، فائنانس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ زبیری موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.