ETV Bharat / city

اے ایم یو کو کیو ایس رینکنگ میں اعلی مقام - بائیولوجیکل سائنسز

حال ہی میں جاری ہونے والی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ہندوستانی اور عالمی اعلی تعلیم کے منظرنامہ پر ممتاز مقام عطا کیا گیا ہے۔ انجینئر نگ پیٹرولیم کے شعبہ میں اے ایم یو کو ہندوستانی یونیورسٹیوں میں دوئم رینک اور بایولوجیکل سائنسز اور فارمیسی و فارماکولوجی میں چوتھی رنگ دی گئی ہے۔

AMU ranks high in QS rankings
اے ایم یو کو کیو ایس رینکنگ میں اعلی مقام
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 5:55 PM IST

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں اعلی مقام حاصل کرکے اے ایم یو ایک بار پھر قومی اہمیت کی حامل ایک ممتاز تعلیمی ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔

سب ہندوستانی اداروں میں چوتھی پوزیشن اور انجینئرنگ پیٹرولیم زمرہ میں150 -101 عالمی بینڈ کے ساتھ اے ایم یو نے ایک ممتاز تعلیمی ادارے کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کی ہے۔

ملک کے فارمیسی و فارماکولوجی کے اداروں میں اے ایم یو کو گیارہویں رینک عطا کرنے کے ساتھ عالمی اداروں میں 350 -301 بینڈ میں رکھا گیا ہے۔

AMU ranks high in QS rankings
اے ایم یو کو کیو ایس رینکنگ میں اعلی مقام

اسی طرح بائیولوجیکل سائنسز میں سبھی ہندوستانی اداروں میں بارہویں رینک اور 550-501 عالمی بینڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی برادری یہ دیکھ کر مسرور ہے کہ اے ایم یو کے اساتذہ، طلبہ اور محققین کووڈ 19 سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے باوجود یونیورسٹی کو علم و دانش کے ایک اعلی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو لائق وفائق سائنسدان، انجینئر، استاد اور رہنما بننے کی تربیت دی جاتی ہے۔

یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سالم بیگ نے کہا کہ کیو ایس نے اے ایم یو کو تعلیمی شہرت، ملازمت دہندہ کے طور پر شہرت، ملازمت دہندگان اور علمی ماہرین کے عالمی سروے، ریسرچ حوالہ جات اور ایچ اینڈ یکس جیسی بنیادوں پر مذکورہ رینک عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان درجہ بندیوں سے اعلی تعلیم و تحقیق کی عالمی صورتحال کا علم ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.