وزارت آیوش، حکومت ہند کی اعلی اختیاری کمیٹی میں نامور اسکالرز اور ماہرین یونیورسٹیز کے وائس چانسلر، یو جی وائس چیئرمین اور سائنسداں شامل ہیں، کمیٹی کے سربراہ آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا ہیں۔
محکمہ کے وزیر، وزارت آیوش کے اہلکاروں اور اے ایم یو وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروفیسر شگفتہ علیم نے کہا کہ بھارت، آیوش نظام علاج کا عالمی قائد ہے اور اس شعبہ کے علوم و ادویات کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یونانی طب اور ادویات کو وزارت آیوش کی سرپرستی میں فروغ حاصل ہوگا۔
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایف ایس شیرانی نے پروفیسر شگفتہ علیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آیوش کی اعلی اختیاری کمیٹی میں ان کی نامزدگی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن اور اجمل خان طبیہ کالج کے لیے باعث فخر و مسرت ہے اور ان کے ماہرانہ صلاحیتوں سے آیوش نظام طب کو مستحکم کرنے کی مدد ملے گی۔