ETV Bharat / city

اے ایم یو کے سابق طلبا رہنما شرجیل عثمانی بھی رہا

ڈاکٹر کفیل خان کے وکیل عرفان غازی نے بتایا گزشتہ شب ڈاکٹر کفیل خان اور شرجیل عثمانی کو رہا کیا گیا اور اے ایم یو طلبہ رہنما فرحان زبیری کو بھی ضمانت مل چکی ہے وہ بھی جلد جیل سے رہا ہوں گے۔

شرجیل عثمانی
شرجیل عثمانی
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 7:24 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں گزشتہ برس چل رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران 15 دسمبر کو پیش آئے واقعہ سے متعلق اے ایم یو کے سابق طلبا رہنما شرجیل عثمانی کو اترپردیش پولیس نے اعظم گڑھ سے گرفتارکیا تھا۔جن کو گزشتہ رات ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

اطلاع کے مطابق شرجیل عثمانی نے علیگڑھ جیل سے باہر نکلنے کے بعد کہا "میں ان سبھی لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے لئے سب سے مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں" انہوں نے کہا "کہ گزشتہ دو مہینوں کے بعد آزاد ہونے کا یہ پل بہت اچھا لگا"

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
شرجیل عثمانی کے بھائی اریب عثمانی نے ٹویٹ میں لکھا "الحمدللہ شرجیل بھائی علیگڑھ سے رہا ہو کر اپنے گھر میں محفوظ پہنچ گئے ہیں، اللہ انہیں خوش رکھے اور ان کی قربانیوں کو قبول کرے۔ اللہ ہمارے سبھی بھائیو اور بہنو کی حفاظت کرے جو ابھی بھی بے قصور جیلوں میں قید ہیں، وہ جلدی رہا ہوں۔ڈاکٹر کفیل خان کے وکیل عرفان غازی نے بتایا گزشتہ شب ڈاکٹر کفیل خان اور شرجیل عثمانی کو رہا کیا گیا اور اے ایم یو طلبہ رہنما فرحان زبیری کو بھی ضمانت مل چکی ہے وہ بھی جلد جیل سے رہا ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.