علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انجینئرنگ فیکلٹی کے طلبا و طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور رجسٹرار کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے استعفی کا مطالبہ کیا۔
اطلاع کے مطابق 15 دسمبر کی شب ہوئے تشدد کے خلاف انجینئرنگ فیکلٹی کے طلبا وطالبات نے کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایک احتجاج کیا اور وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، رجسٹرار عبدالحمید کے استعفی کا بھی مطالبہ کیا۔
انجینئرنگ فیکلٹی کے طلباء نے 15 دسمبر کے تشدد کا یونیورسٹی وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ذمہ دار ٹھھراتے ہوئے ان کے استعفی کی مانگ کی اور طلبا نے کہا کہ جب تک استعفی نہیں دیں گے جب تک ہم کلاسز اور امتحانات کابائیکاٹ کریں گے۔
انجینرنگ فیکلٹی کی طالبہ نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات جس طرح وائس چانسلر نے پولیس کو اجازت دے کر کیمپس میں داخل کرایا اوراس کے بعد پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا کافی تعداد میں طلبہ زخمی ہوئے، ہم لوگوں کو مارا گیا ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا ان سب کے ذمہ دار وائس چانسلر ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلر اور رجسٹرار استعفی دیں، جب تک استعفی نہیں دینگے ہم کلاسز نہیں کریں گے اور امتحانات کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔
بی ٹیک کے طالب علم نے بتایا 15 دسمبر کو جس طرح سے پولیس نے طلبا کو زخمی کیا ان پر حملے کیے اس کے ذمہ دار وائس چانسلر ہیں۔
مزید پڑھیں: کشمیر: 5 رہنماؤں کی رہائی متوقع
ہمیں وائس چانسلر اور رجسٹرار کا استعفی چاہیے، انجینئرنگ فیکلٹی کے سبھی طلباوطالبات نے کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا اور نا صرف انجینرنگ فیکلٹی بلکہ یونیورسٹی کے سبھی 14 فیکلٹیز کے طلبا کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کریں گے جب تک وائس جانسلر اور جسٹرار استعفی نہیں دیتے ہیں۔