ETV Bharat / city

اے ایم یو: ٹوٹی باؤنڈری گیٹ کی تعمیر سے سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں اے بی کے یونین اسکول (بوائز)، ٹوٹی باؤنڈری سے متصل جمال پور پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک گیٹ کی تعمیر کی گئی ہے، جس سے یونیورسٹی کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

AMU: Construction of broken boundary gate will further strengthen security
اے ایم یو : ٹوٹی باؤنڈری گیٹ کی تعمیر سے سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 9:38 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں سماج دشمن اور بیرونی عناصر کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے چاروں طرف دیوار اور گیٹ کی تعمیر کی ہوئی ہے, لیکن اے ایم یو کے اے بی کے یونین ہائی سکول (بوائز) کے سامنے ٹوٹی باؤنڈری جمال پور جانے والے راستے پر گیٹ کی تعمیر کا کام گذشتہ کئی سالوں سے زیر غور تھا۔

ٹوٹی باؤنڈری کے قریب آباد رہائشی گیٹ کی تعمیر کے مخالفت کر رہے تھے۔ ماضی میں اے ایم یو انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ نے بھی گیٹ کی تعمیر کی کوشش کی تھی لیکن کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔

ویڈیو

موجودہ اے ایم یو چانسلر پروفیسر طارق منصور نے خود ٹوٹی باؤنڈری گیٹ کیس کا جائزہ لیتے ہوئے اے ایم یو کے رجسٹرار، پراکٹر اور ڈپٹی ٹریکٹر سے گیٹ کی تعمیر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

مندرجہ بالا گیٹ کیس کو اے ایم یو کے رجسٹرار عبدالحمید اور پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے سنجیدگی سے لیا اور رجسٹرار کی ہدایت کے مطابق پراکٹر، ڈپٹی پراکٹر اور پروکٹوریل ٹیم کی سربراہی میں تعلیم یافتہ اور معزز مکین آباد ہوئے ٹوٹی باؤنڈری کے قریب ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی جس کے بعد مقامی رہائشیوں کے گیٹ کی تعمیر پر اپنی رضامندی دے دی۔

اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا ٹوٹی باؤنڈری گیٹ کی تعمیر کے بعد کیمپس میں بیرونی اور سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت کو سیکورٹی کے نقطہ نظر سے روک دیا گیا ہے جو ایک قابل تحسین اور قابل ستائش کام ہے۔

Construction of broken boundary gate will further strengthen security
ٹوٹی باؤنڈری گیٹ کی تعمیر سے سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا

پراکٹر نے مزید بتایا وہاں پر ایک چھوٹا اور ایک بڑا دو گیٹ ہیں۔ چھوٹا گیٹ کھلا رہے گا جس سے پیدل، موٹر سائیکل اور رکشے والے آسانی سے جا اور آسکتے ہیں۔

دوسرا بڑا گیٹ رات میں دس بجے کے بعد بند کر دیا جائے گا، زیادہ تر وہ بند ہی رہے گا جب بھی کوئی ایمرجنسی، شادی وغیرہ کا موقع ہو گا تو کھول دیا جائے گا۔

گیٹ پر دو سکیورٹی گارڈ ہمیشہ تعینات رہیں گے۔ گیٹ کے آس پاس کی صفائی کرا کر وہاں پر لائٹ سی سی ٹی وی کیمرہ اور سڑک بھی بنوائیں جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.