اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع سرسید احمد خان کی کدو کاوش سے علم وعمل کا ایک نا یا ب گہوارہ ' علی گڈھ مسلم یونیورسیٹی 'ہے۔
یہ یونیورسٹی پورے ایشیا میں تعلیم وتربیت کے لیے اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے، اور یہاں کے فارغین پو رے برصغیر میں پھیلے ہوئے ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ کھیل کود کے میدان میں بھی کسی دوسری یونیورسیٹی سے کم نہیں ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریبا سبھی کھیل کھیلے جاتے ہیں اور ایسے کھلاڑیوں کو تیار کیا جا تا ہے جو آگے چل کر بھارت کی نمائندگی کرسکیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 59 ویں یوپی اسٹیٹ سینیئر باسکٹ بال چمپیئن شپ کا افتتاح یونیورسٹی گیمس کمیٹی میں ہوا۔
بطور مہمان خصوصی علیگڑھ ایس ایس پی آکاش کلہاڑی کے ہاتھوں ہوا میں غبارہ چھوڑ کر کیاگیا۔
ٹورنامینٹ میں لڑکے اور لڑکیوں کی متعدد ٹیموں نے شرکت کی جن کے کھانے اور رہائش کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔
ٹورنامینٹ میں شرکت کرنے آئی آعظم گڑھ کی خاتون ٹیم کافی پر جوش نظر آئی۔
واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اے ایم یو کے جم خانہ کلب اور اترپردیس باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
چھ دنوں تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامینٹ کا فائنل میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا