اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے کہا کہ '2,39,54,853.46 روپے کے عطیہ سے کووڈ وبا کے خلاف ایکشن پلان کو مزید مستحکم بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ رقم 1 اپریل 2021 سے آج تک متعلقہ اکاؤنٹس میں جمع کیا جانا والا کل عطیہ ہے۔'
اے ایم یو الومنائی فنڈ اکاؤنٹ میں 1,02,32,479.46 روپے، اے ایم یو مسلینیئس اکاؤنٹ (ایف سی آر اے) میں 73,54,974 روپے اور اے ایم یو ڈونیشن اکاؤنٹ میں 63,67,400 روپے کا گرانقدر عطیہ دیا ہے۔
رجسٹرار دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق اے ایم یو الومنائی فنڈ اکاؤنٹ کی تفصیلات، اے ایم یو مسلینیئس اکاؤنٹ (ایف سی آر اے) اور اے ایم یو ڈونیشن اکاؤنٹ میں جمع کیے جانے والے عطیہ کی تفصیلاتamu.ac.in/offices/accounts-section-2/ useful-download پر جے این ایم سی ہسپتال کے لیے وصول شدہ عطیہ کے سیکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ 'اے ایم یو سرکاری اعانت والی مرکزی یونیورسٹی ہے اور 2017 -GFR قواعد وضوابط پر عمل کرنے کی پابند ہے۔ جہاں تک فنڈ کے اخراجات کا تعلق ہے، اس کے لیے وضاحتی طریقے کار پر عمل کیا جاتا ہے۔ فنڈز کا استعمال نہایت شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے اور اس کے بارے میں ڈونرز کو پابندی سے مطلع کیا جاتا ہے۔