وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی سرپرستی اور جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے چار سینیئر اساتذہ کی رہنمائی میں طبی امدادی کیمپ کے لیے ٹیم شمال مشرقی دہلی فسادات کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم شمال مشرقی دہلی میں تین دن کی طبی امدادی کیمپ منظم کرے گی۔ جو 12 مارچ سے 14 مارچ تک ہوگا۔
ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کی جانب سے 10 تاریخ کو ایک خصوصی جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) بلائی گئی تھی،جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ تین روزہ طبی امدادی کیمپ کی رہنمائی میڈیکل کالج کے چار سینئر ڈاکٹرز جس میں پروفیسر سیما حکیم، پروفیسر تمکین خان، ڈاکٹر ضیا صدیقی اور ڈاکٹر عبید احمد صدیقی شامل ہوں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پچاس ہزار روپے کی رقم اور تقریبا دو لاکھ سے زیادہ ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسیشن (آر ڈی اے) کے ڈاکٹرز نے خود جمع کرکے دوائیاں خریدی ہیں جو شمال مشرقی دہلی میں پیش آئے واقعے کے متاثرین کو مفت تقسیم کی جائیں گی۔