مسلم مجلس نے امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) میں اسلام فوبیا کے خلاف قرار داد کا خیرمقدم Muslim Majlis welcomes resolution against Islamophobia کیا ہے اور مجلس کے صدر پروفیسر بصیر احمد خان نے آر ایس ایس سربراہ کے چتر کوٹ میں دیے گئے بیان کی تنقید کی۔ آل انڈیا مجلس مسلم نے امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف چلائی جانے والی اسلامی فوبیا مہم کے بارے میں منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم All India Majlis Muslim welcomed the decision of the US Congress کیا۔
Passed a resolution against Islamophobia in US Congress مسلم مجلس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد خان Dr Bashir Ahmed Khan نے علی گڑھ میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی دشمن طاقتیں ایک سازش کے تحت مسلمانوں اور اسلام کو بد نام کر رہے ہیں۔اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت اسلام فوبیا کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، انہوں نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اسلام اور عیسائیت کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو روکنے کا اقدام Indian government also introduced a bill to curb Islamophobia and Christianity کریں۔ ڈاکٹر بصیر نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت Dr. Basir condemned the statement of Mohan Bhagat کے اس بیان کی سخت تنقید کی جس میں انہوں نے چترکوٹ میں اپنے اجلاس میں موجود لوگوں کو یہ حلف دلایا کہ وہ ہندو دھرم چھوڑ کر جانے والے لوگوں کو ہندو دھرم میں لالے کے لئے کام کریں گے۔ ان کا یہ بیان ملک میں دھرم پریورتن کے نام پر بدامنی پھیلانے والوں کے حوصلے افزائی کرتا ہے۔ جب سے بی جے پی کی حکومت مرکز میں قائم ہوئی ہے مسلمانوں اور عیسائیوں کی مذہبی آزادی پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔مولانا کلیم صدیقی اور محمد عمر گوتم جیل میں ہیں اور نارائن سنگھ تیاگی (سابق وسیم رضوی) اور نرسنگا نند کو اسلام اور پیغمبر حضرتﷺ کے خلاف گندے بیانات دیے جانے کے لیے پولیس کی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ اسے روکا جانا چاہئے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں:
گرو گرام میں خالی کھلی جگہوں پر جمعہ کی نماز میں خلل ڈالنے اور ہنگامہ کرنے والوں کو روکنے کے بجائے وزیراعلی کھٹر ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ آر ایس ایس کی شاکھائیں پارکوں میں لگتی ہیں اور کانوڈ کے دوران سڑکوں پر ہفتوں تک کانوریوں کا قبضہ رہتا ہے۔ یہ دوغلی پالیسی غلط ہے انہوں نے اعلان کیا کہ مسلم مجلس یوپی الیکشن میں یوگی حکومت کے لاقانونیت ختم کرنے کے لئے کام کرے گی تاکہ انصاف پسند حکومت قائم ہو۔