مذکورہ قومی کانفرنس 'بھارتی مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی صورتحال' کے عنوان پر منعقد کی جارہی ہے۔
سینٹر کے ڈائریکٹر مسٹر نسیم احمد خان نے بتایا کہ جو افراد کانفرنس میں شرکت کی خواہشمند ہیں وہ متعلقہ موضوعات جیسے کہ اقلیتوں کی تعلیم کے حوالے سے نئی تعلیمی پالیسی، مسلم آبادی والے شہروں مثلا بنارس، مئو، مرادآباد، علی گڑھ، خورجہ، کانپور کے صنعتی مسائل۔
اقلیتی اداروں کے مسائل اور پیشہ وارانہ کورسز کی معیشت اور تعلیم میں بہتری کے امکانات اور اعلی تعلیم میں مسلمانوں کی پسماندگی کے اصل وجوہات، تعلیمی و ترقی خاص طور پر مکاطب اور ابتدائی تعلیم کے اداروں کے قیام میں مساجد اور خانقاہوں کا کردار، خواتین کی خودمختاری اور مدرسہ تعلیم کا کردار وغیرہ پر اپنے مقالوں کی تلخیص 15 مارچ تک ای میل آئی ڈی cepecamiconf@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں'۔
خواہش مند افراد کانفرنس میں شرکت کے لیے مکمل مضمون کو 500 روپیے رجسٹریشن فیس کے ساتھ 25 مارچ تک جمع کرنا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 مارچ ہے۔'