ETV Bharat / city

کورونا کے سبب علی گڑھ ڈی ایم نے جاری کی گائیڈ لائن

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے آج دوپہر ایک خصوصی میٹنگ کر کے کورونا وبا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر نئی گائیڈ لائن جاری کی۔

کورونا کے سبب علی گڑھ ڈی ایم نے جاری کی گائیڈ لائن
کورونا کے سبب علی گڑھ ڈی ایم نے جاری کی گائیڈ لائن
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 9:15 PM IST

گذشتہ برس کورونا وبا کے سبب رمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں بھی بازاروں اور مسجدوں میں رونق دیکھنے کو نہیں ملی اور اب رواں برس بھی کورونا کے دوبارہ بڑھتے کیسز کے سبب علی گڑھ ڈی ایم نے بازاروں کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جو کل سے نافذ کی جائے گی۔

ضلع علی گڑھ میں گذشتہ روز 40 اور اس سے قبل 62 کورونا کے کیسز درج ہوئے۔ ضلع علی گڑھ میں کل 279 ایکٹیو کیس ہیں۔ ان حالات کے پیش نطر ڈی ایم نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

1- ضلع علی گڑھ کے سبھی جم، سوئمنگ پل اور پارک بند رہیں گے۔

2- دودھ، پھل، سبزی اور کرانہ کی دکان دو وقت کھلیں گی صبح 6 سے 11 اور شام 5 سے 8 بجے تک۔ صبح 11 بجے سے 5 بجے تک اور رات 8 بجے کے بعد کھلنے والی دکانوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

3- ریسٹورنٹ اور بار صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک کھلیں گے۔ رات 9 بجے کے بعد کھلنے والوں پر ایکشن لیا جائے گا۔

4-ہسپتال، میڈیکل اسٹور، دواؤں کی دکانوں پر کوئی پابندی نہیں۔

5- سبھی دکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ بنا ماسک کے کسی کو بھی سامان نہ دیں اور اپنی دوکان کے سامنے گول گھیرے بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.