اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی دن بدن کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ شب 14 افراد کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے سے ضلع میں کورونا وائرس متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 317 ہو گئی ہے۔
علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھرعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، اور بہت ضروری کام پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔
اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں گزشتہ شب تک تقریباً 19000 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔
علی گڑھ میں آج صبح 11:30 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 317 پہنچ گئی ہے، جس میں 21 اموات ہو چکی ہے اور ضلع میں اس وقت 128 ایکٹیو کیسز ہیں۔