ETV Bharat / city

علیگڑھ: شوہر سے ناراض خاتون نے کی خودکشی کی کوشش

اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں عائشہ نامی خاتون نے ایس ایس پی دفتر کے روبرو خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

علیگڑھ: شوہر سے ناراض خاتون نے خودکشی کی کوشش کی

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 6:22 PM IST

ضلع ہاپوڑ کی رہنے والی عائشہ خان کی گزشتہ برس علیگڑھ کے ایک شخص کے ساتھ دوسری شادی ہوئی تھی۔ میاں بیوی میں جاری جھگڑوں کے بعد عائشہ کے شوہر نے اسے اپنی بہن کے گھر میں رکھا تھا تاہم عائشہ خان نے اپنے شوہر کے بہنوئی پر بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے شکایت کی تھی لیکن پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج نہیں کی، جس سے دلبرداشتہ ہوکر عائشہ نے آج علیگڑھ میں واقع ایس ایس پی دفتر کے روبرو مٹی کا تیل چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی جسے وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا اور عائشہ کی جان بچالی۔

علیگڑھ: شوہر سے ناراض خاتون نے خودکشی کی کوشش کی

یہ بھی پڑھیں:علیگڑھ: اے ایم یو خودکشی واقعہ کی وجہ محبت کا معاملہ

پولیس نے بتایا کہ عدالت کی رہنمایانہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قبل ازیں ایف آئی آر کو درج نہیں کیا گیا تھا کیونکہ عدالت کی جانب سے گھریلو جھگڑوں کے معاملات میں ایف آئی آر درج کرنے سے قبل کونسلنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک ستیش سنگھ نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق پہلے میاں بیوی کی کونسلنگ کی جائے گی اور اگر اس کے بعد بھی معاملہ حل نہیں ہوتا ہے تو پھر اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ اس معاملہ میں عائشہ کے شوہر سے رابطہ نہ ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.