ETV Bharat / city

Special Joshanda For Omicron: اومیکرون متاثرین کے لیے اجمل خان طبیہ کالج نے خاص نسخہ تیارکیا

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 5:41 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اجمل خان طبیہ کالج Ajmal Khan Medical College کے سینئر اساتذہ اورحکیموں کی ٹیم نے کورونا وبا کی تیسری لہر کے نئے ویریئنٹ اومیکرون سے بچنے کے لئے "جوشاندہ حمی وبائیہ" نامی ایک خاص نسخہ تیار کیا ہے. جو مریضوں کو علاج کے دوران مفت دیا جائے گا۔

اومیکرون متاثرین کے لیے اجمل خان طبیہ کالج نے خاص نسخہ تیارکیا

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے نئے ویریئنٹ اومیکرون سے بچاؤ کیلئے اے ایم یو کے اجمل خان طبیہ کالج کے سینئر اساتذہ اور حکیموں کی ٹیم نے تحقیق کے بعد ایک خاص نسخہ تیار کیا ہے۔ جس سے اومیکرون کے مریضوں کو راحت ملے گی اور اس سے فیضیاب ہوں گے۔

خاص نسخہ تیار کرنے والے اور اجمل خان طبیہ کالج کے اعلیٰ عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ یہ مریضوں کے لیے کافی مفید ثابت ہوگا۔ جو مریضوں کی جانچ کرنے کے بعد ان کو یہ نسخہ مفت دیا جائے گا۔

اجمل خان طبیہ کالج کے او پی ڈی میں آج 'فیور کلینک' 'Fever Clinic اور 'ویکسینیشن مرکز'کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ جس میں متاثرین کو علاج کے دوران یہ خاص نسخہ مفت دیا جائے گا۔

اجمل خان طبیہ کالج کے ڈین پروفیسر ایف ایس شیرانی نے کہا کہ 'آج جو 'فیور کلینک' شروع کیا گیا ہے اس کا مقصد کورونا وبا کی تیسری لہر میں جو کورونا کا نیا ویریئنٹ' اومیکرون' اس کا علاج بڑا آسان اور ممکن ہے اور وہ بھی یونانی طریقہ علاج سےکیا جائے گا۔
پروفیسر شیرانی نے مزید بتایا کہ 'فیور کلینک میں جو مریض آئے گا جس مریض کو نزلہ، کھانسی، زکام، بخار وغیرہ ہوگا اس کو علاج کے دوران یہ خاص نسخہ مفت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اس مریض کا ڈاٹا اپنے پاس رکھیں گے اور اس پر نظر رکھیں گے کہ یہ نسخہ کس طرح کام کررہا ہے اور مریض کتنے دنوں میں صحتیاب ہو رہا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ یہ بہت بہترین طریقے سے کام کرے گا۔ جتنی محنت، تحقیق اور شاندار طریقے سے اس کو تیار کیا گیا ہے ہمیں امید ہے اس سے یقیناً لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

اجمل خان طبیہ کالج کی پرنسپل، پروفیسر شگفتہ علیم نے بتایا کورونا وبا کی دوسری لہر میں اچانک سے لوگ متاثر ہونا شروع ہوگئے تھے اور ہم لوگ اس نسخہ کو تیار نہیں کر پائے لیکن اب ہم نے یہ نسخہ تیار کرلیا ہے جو بہت محنت، تحقیق اور سینئر حکیموں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ متاثرین کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

علیگڑھ ضلع ملیریا آفیسر (ڈی ایم او) ڈاکٹر راہل کروشتر نے بھی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج جو 'فیور کلینک' اجمل خان طبیہ کالج میں شروع کیا گیا ہے اس میں مریضوں کو مفت خاص نسخہ دیا جائے گا جو مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.