گزشتہ روز اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے 121 مثبت رپورٹ سامنے آئی ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ لوگوں نے کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر چھوڑ دی ہیں جس کے سبب کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انلاک کے بعد سے بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور معاشرتی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا۔
علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں ہی رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
ضلع علی گڑھ میں آج صبح 10 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2 ہزار 947 درج کی گی ہیں جبکہ اب تک 31 اموات ہو چکی ہیں۔