ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال ’جے این ایم سی ایچ‘ کو 200 ’پی پی ای‘ پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ کٹ موصول ہوئی ہیں۔
یہ 200 پی پی ای کٹس، لارڈز شیفرڈ فاونڈیشن کی جانب سے جے این ایم سی ایچ کو بطور عطیہ پیش کی گئی ہے۔
جے این ایم سی ایچ کے پرنسپل پروفیسر شاہد اے صدیقی نے اس قابل ستائش عطیہ کے لیے لارڈز شیفرڈ فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں پی پی ای کٹس کی فراہمی ایک عظیم کار خیر ہے جس کے لیے اے ایم یو برادری مشکور و ممنون ہے۔
جے این ایم سی ایچ کے پرنسپل پروفیسر شاہد اے صدیقی نے مس نیہا جوائس اور ان کے رفقاء کار آکاش مارٹن، شیکھا جوائس، اکشت مارٹن کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں کووڈ-19 کا مفت میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس وبا سے جنگ کرنے والوں میں سب سے آگے رہنے والوں کو پی پی ای کٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
پی پی ای کٹ کے بغیر کوئی بھی ڈاکٹر یا نرس محفوظ نہیں رہ سکتے ہیں اس کٹ کو پہننے کے بعد ڈاکٹر کووڈ-19 کے مریضوں کی دیکھ ریکھ بآسانی اور بلا خوف و خطر کے کرسکتے ہیں۔