ETV Bharat / city

علی گڑھ: کورونا کے 120 نئے معاملے

ضلع میں متاثرین کی تعداد 2816 پہنچی جس میں 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

aligarh
aligarh
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 12:17 PM IST

اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گزشتہ شب میں مزید 120 کورونا مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔ یہ رپورٹ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے آئی ہے۔
لوگوں نے احتیاطی تدابیر چھوڑ دی ہے جس کے سبب کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اَن لاک کی وجہ سے بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔
علی گڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں اور ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
علی گڑھ میں آج صبح 10 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2826 پہنچ گئی ہے جس میں 31 اموات ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع میں 1985 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ 800 ایکٹیو کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.