ETV Bharat / city

اجمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1300

اجمیر میں 32 نئے مثبت معاملات کی تصدیق کے بعد ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 1300 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اجمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1300
اجمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1300
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 7:36 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 32 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 1292ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کے کے سونی کے مطابق ان نئے معاملات کے بعد ضلع میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1292 ہوگئی۔ کے کے سونی نے بتایا کہ سب سے زیادہ نئے معاملے پہاڑ گنج، ویشالی نگر کے علاوہ مختلف علاقوں سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک کورونا کے 743 مریض صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں جبکہ 521 فعال مریض ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 28 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 12لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 28ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.