اجمیر سبزی منڈی میں دکان والوں نے نہ ہی ماسک لگائے ہیں اور نہ ہی ان کے درمیان سماجی فاصلے کا کوئی خیال ہے۔ پولیس اور میڈیا والوں کو دیکھ کر دکاندار مجبوراً کسی بھی کپڑے سے منہ ناک ڈھانک لیتے ہیں، مکمل طور پر کورونا گائیڈ لائن کی یہاں خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
اجمیر منڈی انتظامیہ کی جانب سے برابر یہ اعلان بھی کرایا جا رہا کہ 'ماسک کو لازم جانیں، سماجی دوری کا پورا خیال رکھیں، باوجود اس کے منڈی میں صاف طور پر لاپروائی برتی جارہی ہے۔'
پولیس اہلکاروں کے ذریعے شہر بھر میں کورونا گائیڈ لائن پر جبراً عمل بھی کرا یا جارہا ہے، چالان بھی کاٹے جا رہے ہیں۔ حتٰی کہ اب راجستھان میں ویکینڈ کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔