ETV Bharat / city

Urs Hazrat Baba Fakruddin Chishti: درگاہ حضرت بابا فخرالدینؒ کی عرس تقاریب کا آغاز

حضرت بابا فخرالدین چشتیؒ کے سالانہ عرس تقاریب کے موقع پر حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ سے چادر کا جلوس نکالا گیا۔ Urs Of Sarwar Shareef

درگاہ اجمیرشریف سے سرواڑشریف کا کا جلوس نکالاگیا

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 1:17 PM IST

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کے بڑے صاحبزادے سید خواجہ فخر الدین چشتیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں زائرین کا ہجوم دیکھا گیا۔ Urs Of Sarwar Shareef جبکہ اجمیر شریف درگاہ کی جانب سے بھی ایک چادر بھیجی گئی۔

درگاہ اجمیرشریف سے سرواڑشریف کا کا جلوس نکالاگیا

جلوس چادر کے موقع پر کثیر تعداد میں زائرین اور درگاہ کے خادم موجود رہے۔ درگاہ میں صوفیانہ محفل کا انعقاد ہوا اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے جلوس میں شرکت کی۔

جلوس میں صوفی ملنگ قلندروں نے حیرت انگیز کارنامے دکھائے،درگاہ شریف کے خادموں کی انجمن کی جانب سے یہ چادر اجمیر ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی جسے پانچ شعبان کو حضرت بابا فخرالدین چشتی کی درگاہ شریف میں پیش کیا جائے گا۔

سرواڑ شریف میں حضرت خواجہ فخر الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نو شعبان تک چلے گا۔جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین شرکت کریں گے۔

اس عرس کے موقع پر اجمیر درگاہ انجمن کے علاوہ عقیدت مندوں کی جانب سے جگہ جگہ لنگر کا اہتمام اور محفل منعقد کی جائے گی۔ 6 شعبان کو عرس کے کل کی محفل ادا کی جائیں گی۔ 9 شعبان کو بڑا کل کی رسم عقیدت مند ادا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.