ETV Bharat / city

مارٹنڈل برج پر خواجہ سراؤں کے دو گروپ میں تنازع - اجمیر کے مارٹنڈل برج

ضلع اجمیر کے مارٹنڈل برج پر اصلی اور فرضی خواجہ سراؤں کے مابین تنازع ہونے کی صورت میں تین خواجہ سراؤں نے اپنے کپڑے اتار کر برج پر ہی مظاہرہ شروع کر دیا۔

transgender protest without cloths in martundal bridge in ajmer
مارٹنڈل برج پر خواجہ سراؤں کے دو گروپ میں تنازع
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 7:44 PM IST

ریاست راجستھان، ضلع اجمیر کے مارٹنڈل برج پر خواجہ سراؤں کے دو گروپ کے مابین تنازع ہونے سے ایک گروپ نے برج پر ہی کپڑے اتار کر مظاہرہ کیا، جسکی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مارٹنڈل برج پر خواجہ سراؤں کے دو گروپ میں تنازع

تنازع کے بعد خواجہ سراؤں کے دونوں گروپ نے پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجمیر کے اصلی خواجہ سرائے بدھائی دیکر لوٹ رہے تھے کہ انکا فرضی خواجہ سراؤں سے مارٹنڈل برج پر سامنا ہوگیا، جن کے مابین علاقے کے تعلق سے جھگڑا شروع ہوگیا، تنازع کے دوران ہی تین خواجہ سراؤں نے اپنے کپڑے اتار کر مظاہرہ شروع کر دیا۔

خواجہ سراء کے ایک گروہ نے دوسرے گروہ پر فرضی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی سموڈی اور سرسوتی تھا اور بدھائی کے نام پر وہ بدسلوکی کرتا تھا، جعلی خواجہ سراء نے اصلی خواجہ سراء جہانوی کی پٹائی کرنے کے ساتھ ساتھ اسکا 35 ہزار روپے اور سونے کی زنجیر بھی لوٹ لی۔

کلاک ٹاور پولیس اسٹیشن میں بھی اس ضمن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے، سی آئی دنیش کماوت نے بتایا کہ دونوں طرف سے رپورٹ درج کرکے کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.