ریاست راجستھان کے جےپور کے گنج تھانہ علاقہ میں ایک شادی شدہ خاتون نے مشتبہ حالات میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ متوفی کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔
متوفی نشا چھوٹی ناگفنی کے علاقے میں رہتی تھی، جس نے بدھ کے روز اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے متوفی کے لواحقین کو اطلاع دی ہے ، جن کے آنے کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گ۔
25 سالہ متوفی کی لاش کو اس کے ہی کمرے میں لٹکا ہوا دیکھ کر اس کے خاندان والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نیچے اتارا اور جواہر لعل نہرو ہسپتال بھجوا دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔