صوبائی خصوصی سکریٹری راجندر گاندھی نے بتایا کہ پروگرام کا اہتمام منگل کے روز ایل ای سی کالونی میں واقع اروڑا دمہ سنٹر میں کیا گیا تھا، جو سبھوں کے لیے تھا۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ابھا گاندھی نے بتایاکہ' پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر جواہر لال نہرو ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹر پیوش اروڑا تھے۔
پیوش اروڑا نے امراض قلب کے وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو بتا یا کہ' کورونا وائرس کے دوران ہمارے کھانے پینے کے معمول سے دل پر اثر پڑتا ہے۔ لہذا مناسب خوراک، باقاعدگی سے ورزش دل کی بیماریوں سے بچا سکتی ہے اور ہمیں صحت مند رکھ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اجمیر: پروفیسر کی طالبہ سے چھیڑ خانی
ڈاکٹر اروڑا نے پروگرام میں امراض قلب کے تعلق سے تفصیل سے بتایا۔ آخر میں کلب کے سکریٹری گجندر پنچولی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔