ETV Bharat / city

Sonia Gandhi Offers Chadar at Ajmer Sharif: اجمیر درگاہ میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی چادر پیش کی گئی - خواجہ غریب نواز کے عرس پر سونیا گاندھی کا پیغام

خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی جانب سے بھیجی گئی چادر Sonia Gandhi Offers Chadar at Ajmer Sharif کو کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اجے ماکن، کانگریس اقلیتی محکمہ کے چیئرمین عمران پرتاب گڑھی اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے بدست درگاہ میں پیش کی گئی۔

sonia gandhi and Rahul Gandhi offer chadar at ajmer sharif
خواجہ غریب نواز کا عرس، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے چادر پیش کی
author img

By

Published : Feb 6, 2022, 8:33 PM IST

انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کا پیغام اور ان کے بیٹے راہل گاندھی کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے 810ویں عرس مبارک پر Urs of the Gharib Nawaz چادر پیش کی گئی۔

خواجہ غریب نواز کا عرس، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے چادر پیش کی

ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت یہ عقیدت کی چادر لے کر اجمیر شریف درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ملک کی عوام کے نام سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا ایک پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا اور تمام ہم وطنوں کو عرس کی مبارکباد بھی پیش کی۔Sonia Gandhi Offers Chadar at Ajmer Sharif

خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر سونیا اور راہل گاندھی کے چادر کو کانگریس پارٹی کے رہنما اجے ماکن، کانگریس اقلیتی محکمہ کے چیئرمین عمران پرتاب گڑھی اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت لے کر پہنچے۔

دربار میں چادر پیش کیے جانے سے قبل پولیس حفاظتی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے، درگاہ نظام گیٹ سے جنتی دروازہ تک ہجوم سے خالی کرادیا گیا تھا، راہ آستانہ تک وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور ان کے وفد کو حفاظتی دستے کے ساتھ چادر پوشی کے لیے پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Tribute to Lata Mangeshkar: اجمیر درگاہ پر لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

درگاہ حاضری کے بعد تمام کانگریس کے لیڈران بلند دروازہ پر جمع ہوئے اور ملک کی عوام کے نام کانگریس پارٹی اور سونیا گاندھی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا اور ملک کی عوام کو نفرت کی سیاست سے محفوظ رہنے اور بھارت کی ترقی، کامیابی اور بھائی چارہ قائم رہنے کی دعا بھی کی گئی۔

عمران پرتاب گڑھی نے تویٹ کیا کہ آج محترمہ سونیا گاندھی کے پیغام اور راہل گاندھی کی طرف سے بھیجی گئی چادر کے ساتھ خواجہ غریب نواز کے دربار پر پہنچے، جہاں سونیا جی کا پیغام پڑھا اور ملک کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت اور اجے ماکھن نے چادر کو مزار تک پہنچایا۔

خواجہ صاحب کے عرس مبارک میں درگاہ کی جانب سے وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کی دستار بندی بھی کی گئی اور درگاہ کا تبرک بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر درگاہ کمیٹی اور انجمن سید زادگان کے نمائندوں نے بھی وفد کا استقبال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.